ہوم » نیوز » No Category

شہنواز کی موت کا معاملہ ، کیجریوال کی نجیب جنگ سے ملاقات ، مجسٹریٹ انکوائری کا حکم

نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یہاں نندنگری میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ پٹائی سے ایک شخص کی موت کے معاملے پر دہلی کے لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ مسٹر کیجریوال نے آج سہ پہر ڈھائی بجے مسٹر جنگ سے ملاقات کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 10, 2015 08:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شہنواز کی موت کا معاملہ ، کیجریوال کی نجیب جنگ سے ملاقات ،  مجسٹریٹ انکوائری کا حکم
نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یہاں نندنگری میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ پٹائی سے ایک شخص کی موت کے معاملے پر دہلی کے لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ مسٹر کیجریوال نے آج سہ پہر ڈھائی بجے مسٹر جنگ سے ملاقات کی۔

نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یہاں نندنگری میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ پٹائی سے ایک شخص کی موت کے معاملے پر دہلی کے لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ مسٹر کیجریوال نے آج سہ پہر ڈھائی بجے مسٹر جنگ سے ملاقات کی۔


اس سے قبل دہلی حکومت نے سات ستمبر کو نندنگری میں پولیس کے ایمرجنسی ریسپانس وہیکل(ای آر وی) میں ایک 34سالہ شخص کی پراسرار حالت میں ہوئی موت کا مجسٹریٹی انکوائری کا حکم دیا ۔متوفی کی بیوی کا الزام لگایا ہے اس کے شوہر کی موت پولیس کی اذیت کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم پولیس کا دعوی ہے کہ شہنواز چودھری عرف شانو نامی کے ساتھ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ اپنی بیوی ممتا کے ساتھ ایک موٹر سائیکل پر تھا۔


ذرائع کے مطابق عام آدمی پارٹی حکومت نے اب اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔سرکاری زرائع نے بتایا کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ضلع مجسٹریٹ کو اس کی انکوائری کا حکم دیا ہے ۔ شاہدرہ کے ڈی ایم اس واقعہ تفتیش کریں گے۔

First published: Sep 10, 2015 08:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading