ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ کے تحت اقلیتوں کی ترقی کیلئے متعدد اسکیموں کی شروعات کی گئی : نجمہ ہپت اللہ

وزیر اعظم نریندر مودی کے سب کا ساتھ سب وکاس کے نصب العین کو حاصل کرنے کیلئے اقلیتوں کی ترقی کی خاطر ہم نے نئی منزل ، سیکھو اور کماؤ ، استاد اور ہماری دھروہر جیسے منصوبوں کی شروعات کی ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: May 28, 2016 06:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ کے تحت اقلیتوں کی ترقی کیلئے متعدد اسکیموں کی شروعات کی گئی : نجمہ ہپت اللہ
وزیر اعظم نریندر مودی کے سب کا ساتھ سب وکاس کے نصب العین کو حاصل کرنے کیلئے اقلیتوں کی ترقی کی خاطر ہم نے نئی منزل ، سیکھو اور کماؤ ، استاد اور ہماری دھروہر جیسے منصوبوں کی شروعات کی ۔

نئی دہلی : "وزیر اعظم نریندر مودی کے سب کا ساتھ سب وکاس کے نصب العین کو حاصل کرنے کیلئے اقلیتوں کی ترقی کی خاطر ہم نے نئی منزل ، سیکھو اور کماؤ ، استاد اور ہماری دھروہر جیسے منصوبوں کی شروعات کی ۔ ریاستوں کو 10 فیصدسے زیادہ فنڈ دینے کے باوجود اقلیتی امور کی وزارت کے بجٹ میں مسلسل اضافہ کیا گیا اور اس کے منصوبہ بند بجٹ میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی ۔ ہم نے مدرسوں کیلئے نئی منزل پروگرام شروع کیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آج ہزاروں بچے اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں تربیت حاصل کررہے ہیں ۔ تربیت دینے والوں کا یہ وعدہ ہے کہ وہ 70 فیصد بچوں کا روزگار فراہم کرائیں گے بصورت دیگر ہم انہیں این ایم بی ایس سی سے سستے قرض دلوائیں گے ، تاکہ وہ خود اپنے کام شروع کرپائیں ۔" این ڈی اے حکومت کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر آج وگیان بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں اقلیتی امور کی وزیر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے گزشتہ دو برسوں میں اپنی وزارت کی حصولیابیوں کو پیش کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی امور کی وزیر نے نئی منزل کے ماڈیول کی تعریف کی اور کہا کہ عالمی بینک نے نئی منزل کے ماڈیول کو پسند کیا اور ہمیں 50 ملین ڈالر کا قرض فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا کے مدرسوں میں بھی اس ماڈیول کی سفارش کی تاکہ وہ بھی اپنے مدارس میں مہارتوں کے فروغ کا آغاز کرسکیں ۔

اس تقریب کے دوران ایک مختصر فلم کی نمائش بھی کی گئی ، جس میں وزارت کی حصولیابیوں کو دکھایا گیا تھا۔ مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات بھی اس پروگرام میں شامل ہوئیں ۔ تقریب کے دوران مولانا آزاد نیشنل اکیڈمی فار اسکلز ( ایم اے این اے ایس) میں مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ اور سابق کرکٹر شری کے شری کانت کی تنظیم اے اے ایجوٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ سمجھوتہ کے دستاویز پر دستخط کئے ۔ ڈیجیٹل انڈیا کے تصور کو آگے لے جاتے ہوئے اقلیتی وزیر نے نئی اڑان کی پورٹل اور مانس کے تربیتی مراکز کی جغرافیکل انفارمیشن سسٹم میپنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ان کی آن لائن نگرانی اور جانچ کیلئے مانس کی ویب پورٹل بھی لانچ کی ۔ نجمہ ہپت اللہ نے اس موقع پر سول سروسز امتحان میں منتخب ہونے والے اقلیتی فرقوں کے امیدواروں اور وزارت کی مختلف اسکیموں سے مستفید ہونے والے امتیازی تربیت پانے والوں کو بھی مبارکباد دی ۔

First published: May 28, 2016 02:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading