اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مودی حکومت تمام طبقات تک ترقی کی روشنی پہنچانے میں کامیاب : نجمہ ہیپت اللہ

    نئی دہلی۔  مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہیپت اللہ نے مودی حکومت کی دو برس کی کارکردگی کے حوالے سے دعوی کیا کہ موجودہ حکومت کو ’’ سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘ کو صحیح ثابت کرتے ہوئے اپنے ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ملک کے تمام طبقات کا اعتماد حاصل کرنے میں جو کامیابی ملی ہے، وہی وزیراعظم کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہیپت اللہ نے مودی حکومت کی دو برس کی کارکردگی کے حوالے سے دعوی کیا کہ موجودہ حکومت کو ’’ سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘ کو صحیح ثابت کرتے ہوئے اپنے ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ملک کے تمام طبقات کا اعتماد حاصل کرنے میں جو کامیابی ملی ہے، وہی وزیراعظم کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ محترمہ ہیپت اللہ نے آج یہاں یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مسٹر نریندر مودی کے خلاف جتنی منفی مہم چلائی گئی تھی وزیراعظم نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ان تمام افواہوں اور الزامات کو غلط ثابت کردیا ا ور اب ملک کے عوام بی جے پی کو ایک کامیاب سیاسی پارٹی سمجھنے لگے ہیں جس کا اظہار انہوں نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور خاص طور پر آسام کے انتخابات میں اپنی بھرپور تائید دیکر کیا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جہاں غریبوں، کمزور اور محروم طبقات کے لئے مختلف فلاحی اسکیموں کے ذریعہ انہیں سماجی ، معاشی اور تعلیمی طور پر مضبوط بنانے کا کام کیا ہے، وہیں اس نے ملک کی چھ اقلیتوں کی بہبود اور ان کی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں جس سےبی جے پی کے خلاف جو ماحول بنایا گیا تھا ، وہ اس کے حق میں ہوگیا ہے۔ محترمہ نجمہ ہیپت اللہ نے کہا کہ ملک کےتمام شہریوں کو روٹی، کپڑا ، مکان ، تعلیم اور روزگار دینے کے عزم کے ساتھ مودی حکومت اقتدار میں آئی جس کے لئے وہ ہر محاذ پر بخوبی ترقیاتی کام کررہی ہے اور وزیراعظم نے اپنی جدید سوچ کے ذریعہ تمام شعبوں میں اصلاحاتی عمل کو نافذ کرکے پورے ملک کو ڈسپلن میں لادیا ہے۔
      وزارت اقلیتی امور کے بارے میں مرکزی وزیر نے دعوی کیا کہ وزیراعظم کی رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان کی وزارت اقلیتیں طلبا کی تعلیم، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم، اسکالر شپ، اسکل ڈولپمنٹ کے پروگراموں کے نفاذ ، وقف املاک کے تحفظ اور ان کے ڈولپمنٹ کے منصوبوں پر انتہائی سرگرمی سے کام کررہی ہے۔

      محترمہ ہیپت اللہ نے کہا کہ وزارت اقلیتی امور نے پہلی با ر فلاحی اسکیموں کے 99 فی صد بجٹ کا استعمال کیا یہاں تک کہ 31 مارچ کو مالی سال ختم ہونے کے باوجود خصوصی اقدامات کے ذریعہ نئے مالی سال میں اقلیتی طلبا و طالبات کو اسکالر شپ کی رقم فراہم کرائی گئی۔ اس کے علاوہ وزارت اقلیتی امور کے بجٹ میں 90 کروڑ روپے کا اضافہ کرکے حکومت نے ان افواہوں کو غلط ثابت کردیا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مذکورہ وزارت کا وجود خطرے میں پڑسکتا ہے ۔ حکومت اپنی فلاحی اسکیموں کے شاندار اقدامات کےذریعہ حکمراں جماعت کے خلاف مسلمانوں کے دلوں میں پیدا کئے گئے خوف کو نکالنے میں کامیاب رہی ہے۔

      First published: