உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خدا کے واسطے طلبہ کو مذہب اور ذات کے نام پر تقسیم کرنا بند کریں : نجمہ ہپت اللہ

    سری نگر: حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی میں ایک دلت ریسرچ اسکالر کی خودکشی کے بعد حیدرآباد سے دہلی تک احتجاج کی لہر پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ خدا کے واسطے طالب علموں کو مذہب اور ذات کے نام پر تقسیم کرنے کی روش کو ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم طالب علم ہوتا ہے اور انہیں مذہب اور ذات کے نام پر تقسیم کرنے کی روش کو ختم کیا جانا چاہیے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نجمہ یہاں کشمیر یونیورسٹی کے گاندھی بھون ہال میں مرکزی سرکار کے پروگرام مولانا آزاد نیشنل اکیڈیمی فار اسکلز (مانس) برائے مسلم لڑکیاں کی افتتاحی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کررہی تھیں۔

      انہوں نے دلت ریسرچ اسکالر کی خودکشی پر کوئی بھی ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ محترمہ نجمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح طالب علم کو بہتر مستقبل دینا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا کے وسطے طالب علموں کو مذہب اور ذات کے نام پر تقسیم کرنے کی روش کو ختم کیا جائے ۔

      قابل ذکر ہے کہ دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمیولا کی خودکشی کے بعد کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران بشمول کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے کل حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی پہنچ کر احتجاجی طلباء سے ملاقات کی۔

      گرمائی درالحکومت سری نگر کے دو روزہ دورے پر آئیں نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ انہوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کے دوران ریاست میں حکومت سازی کے معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔ وزیر موصوفہ کل شام محبوبہ مفتی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملیں جہاں انہوں نے محبوبہ مفتی اور مفتی خاندان کے دیگر اراکین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

      First published: