ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عدم برداشت کے خلاف جنگ کے لئے نند بھاردواج انعامی رقم عطیہ کریں گے

نئی دہلی۔ عدم برداشت کے معاملے پر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ واپس کرنے والے ہندی اور راجستھانی کے مشہور مصنف نند بھاردواج نے کہا ہے کہ ملک میں اب بھی عدم برداشت کا مسئلہ برقرار ہے اور وہ اپنی انعامی رقم کو اس مسئلے کے خلاف لڑنے والوں کو عطیہ میں دیں گے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 27, 2016 11:42 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عدم برداشت کے خلاف جنگ کے لئے نند بھاردواج انعامی رقم عطیہ کریں گے
نئی دہلی۔ عدم برداشت کے معاملے پر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ واپس کرنے والے ہندی اور راجستھانی کے مشہور مصنف نند بھاردواج نے کہا ہے کہ ملک میں اب بھی عدم برداشت کا مسئلہ برقرار ہے اور وہ اپنی انعامی رقم کو اس مسئلے کے خلاف لڑنے والوں کو عطیہ میں دیں گے ۔

نئی دہلی۔  عدم برداشت کے معاملے پر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ واپس کرنے والے ہندی اور راجستھانی کے مشہور مصنف نند بھاردواج نے کہا ہے کہ ملک میں اب بھی عدم برداشت کا مسئلہ برقرار ہے اور وہ اپنی انعامی رقم کو اس مسئلے کے خلاف لڑنے والوں کو عطیہ میں دیں گے ۔ جے پور دوردرشن کے سابق ڈائریکٹر مسٹر بھاردواج نے يو این آئی سے کہا کہ عدم برداشت کا مسئلہ صرف ساہتیہ اکیڈمی تک محدود نہیں تھا۔ اکیڈمی نے تو مصنف اور ادیب ایم ایم كلبرگي کے قتل کی مذمت پر دیر سے قرارداد منظور کرکے اپنی بھول کا اعتراف کیا لیکن حکومت میں بیٹھے لوگوں نے تو اپنی غلطی کبھی نہیں مانی۔


انہوں نے کہا’’جب اکیڈمی نے میرا انعام یہ کہہ کر لوٹا دیا کہ ان کے یہاں ایسا کوئی اصول نہیں ہے تو میں نے ایوارڈ واپس ضرور لیا مگر اس رقم کو اظہار کی آزادی کے حق میں لڑنے والوں کو دینے کا فیصلہ کیا۔ انعام کی رقم کا ایک روپیہ بھی خود پر خرچ نہیں کروں گا‘‘۔ مسٹر بھاردواج نے کہا کہ ان کے اس قدم کو صحیح تناظر میں نہیں دیکھا گیا اور میڈیا میں ایسی تصویر پیش کی گئی کہ ان کے لئے عدم برداشت کا مسئلہ ختم ہو گیا جبکہ ایسا نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایوارڈ لوٹانےوالے مصنفین کے درمیان آپس میں تال میل اور رابطہ نہ ہونے سے مصنفین کی جنگ دور تک نہیں جا سکی اور جمہوری اقدار کے لئے لڑنے والی جماعتوں نے بھی اس جنگ میں مدد نہیں کی۔ وہ صرف بیان دے کر رہ گئے، انہوں نے اپنا کردار نہیں نبھایا۔

First published: Jan 27, 2016 11:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading