ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عازمین حج کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہرممکن اقدامات کرے گی : نقوی

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے کہا کہ عازمین حج کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہرممکن اقدامات کرے گی جس میں حکومت کو سعودی سرکار کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 06, 2016 08:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عازمین حج کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہرممکن اقدامات کرے گی : نقوی
نئی دہلی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے کہا کہ عازمین حج کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہرممکن اقدامات کرے گی جس میں حکومت کو سعودی سرکار کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

نئی دہلی۔  مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے کہا کہ عازمین حج کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہرممکن اقدامات کرے گی جس میں حکومت کو سعودی سرکار کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ ہندوستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود محمد الساطی سے ملاقات کے بعد یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے یہ بات کہی۔  ڈاکٹر الساطی نے آج مسٹر نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس کے دوران ہندوستان عازمین حج کی سہولتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی سفیر نے مسٹر نقوی کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت عازمین کے سٖفر حج کو آسان بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی اور اس معاملے میں حکومت ہند کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔


خیال رہے کہ حج 2016 میں ہندوستان سے تقریباً ایک لاکھ 36 ہزار عازمین سفر حج پر جا رہے ہیں جس کے لئے مرکزی حکومت، وزارت خارجہ ،وزارت اقلیتی امور ، مرکزی و ریاستی حج کمیٹی سعودی عرب میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ اور سعودی حکومت آپسی تال میل کے ساتھ عازمین کی سہولتوں کے لئے خاطرخواہ اقدامات کررہی ہیں تاکہ عازمین کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دریں اثنا مسٹر الساطی نے سعودی عرب میں کام کرنے والے ہندوستانی ملازمین اور مزدوروں کے مفادات کا تحفظ کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے لئے مسٹر نقوی نے سفیر موصوف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس دوران مسٹر نقوی نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان بہت پرانی دوستی اور تعلقات ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے )حکومت کے دوران میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی تقویت اور نئی بلندی ملی ہے۔ 


First published: Aug 06, 2016 05:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading