غازی آباد۔ بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کی بہو ہمانشی کی مشتبہ موت کے سلسلے میں پولیس نے رکن پارلیمنٹ سمیت خاندان کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے رکن پارلیمنٹ نریندر کشیپ، ہمانشی کے شوہر ساگر کشیپ اور ایم پی کی بیوی کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے لڑکی کے چچا کی شکایت پر ایم پی سمیت خاندان کے 6 افراد کے خلاف جہیز قتل کا معاملہ درج کیا تھا۔
بدھ کو رکن پارلیمنٹ کی بہو کی لاش گھر کے باتھ روم میں ملی تھی جن کے سر میں گولی لگی تھی۔ یہ گولی ممبر پارلیمنٹ کے بیٹے کی ریوالور سے ماری گئی تھی۔ ممبر پارلیمنٹ کے خاندان کے کہنا ہے کہ بہو نے خودکشی کی ہے لیکن لڑکی کے خاندان والوں کا الزام ہے کہ ان سے کافی دنوں سے جہیز کی مانگ کی جا رہی تھی۔ گزشتہ چند دنوں سے لڑکی کو فارچونر گاڑی کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
بتا دیں کہ ممبر پارلیمنٹ نریندر کشیپ کے بڑے بیٹے ڈاکٹر ساگر کی بیوی ہمانی عرف ہمانشی کی مشتبہ حالات میں گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ ان کے سر میں گولی لگی تھی۔ سسرال کے لوگ اسے خود کشی بتا رہے ہیں جبکہ ہمانشی کے لواحقین اسے جہیز قتل بتا رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔