ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فلسطین کے تاریخی دورہ پر ہیں وزیر اعظم مودی ، پڑھیں : کیا ہے وہاں ان کا پورا شیڈیول

وزیر اعظم مودی تین خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں ۔ ہفتہ 10 فروری کو وزیر اعظم مودی فلسطین پہنچیں گے ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فلسطین کے تاریخی دورہ پر ہیں وزیر اعظم مودی ، پڑھیں : کیا ہے وہاں ان کا پورا شیڈیول
وزیر اعظم مودی تین خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں ۔ ہفتہ 10 فروری کو وزیر اعظم مودی فلسطین پہنچیں گے ۔

نئی دہلی : وزیر اعظم مودی تین خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں ۔ ہفتہ 10  فروری کو وزیر اعظم مودی فلسطین پہنچیں گے ۔ مودی  فلسطین کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔ اس دورہ کے دوران وزیر اعظم مودی اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے درمیان ترقی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاحت ، کھیل اور زراعت سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوگی ۔


فلسطین کی ترقی میں ہندوستان کیسے تعاون دے سکتا ہے ، اس پر تبادلہ خیال کو لے کر وزیر اعظم مودی فلسطین کے صدر سے گفتگو کو لے کر کافی پرجوش ہیں ۔ فلسطین کے وزیر اعظم نے ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کو عالمی لیڈر قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اسرائیل اور فلسطین کا تنازع ختم کروا سکتے ہیں ۔ غور طلب ہے کہ چار دن  کے دورہ پر نکلے وزیر اعظم مودی سب سے پہلے جمعہ کو اردن کے شاہ عبد اللہ دوئم سے ملاقات کی تھی۔


اسرائیل اور فلسطین دونوں سے ہے ہندوستان کی دوستی


اقوام متحدہ میں فلسطین کو ایک ملک کے طور پر منظوری نہیں ملی ہے ۔ ہندوستان فلسطین کی حمایت کرتا ہے ۔ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکہ کے فیصلہ کی ہندوستان نے مخالفت کی تھی ۔ اسرائیل سے بھی ہندوستان کی دوستی ہے ، لیکن وہ نہیں چاہتا کہ فلسطین کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کیا جائے ۔ ایسے میں وزیر اعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کیلئے کافی اہمیت کا حامل ثابت ہونے والا ہے۔


کیا کیا کریں گے وزیر اعظم مودی


وزیر اعظم مودی فلسطین پہنچ کر سب سے پہلے رملہ جائیں گے ، جہاں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی قبر ہے ۔ مودی یہاں عرفات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ اس دوران وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کے فلسطینی ہم منصب بھی ہوں گے ۔ خیال رہے کہ یاسر عرفات کی قبر فلسطین کے صدراتی محل کے پاس ہی واقع ہے ۔


اس کے بعد وزیر اعظم مودی رملہ میں یاسر عرفات میوزیم جائیں گے ۔ یہاں وہ ملک کے تاریخی لیڈر یاسر عرفات کی یاد میں منعقد کئے جانےو الے ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔


فلسطینی صدر کے ساتھ مودی کی ہوگی یہ چوتھی ملاقات


فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی یہ چوتھی ملاقات ہوگی ۔ اس سے پہلے دو ہزار پندرہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ کے موقع پر ، اس کے بعد پیرس میں اور گزشتہ سال محمود عباس کے دورہ ہندوستان کے دوران دونوں لیڈروں کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔


فلسطین کے بعد یو اے ای جائیں گے وزیر اعظم مودی


فلسطین کے دورہ کے بعد وزیر اعظم مودی متحدہ عرب امارات جائیں گے ، جہاں کافی تعداد میں ہندوستانی رہتے ہیں ۔ اگست 2015  کے بعد یہ وزیر اعظم مودی کا دوسرا دورہ ہوگا ۔ یہاں وہ سرکردہ لیڈروں سے ملاقات کریں گے ۔

First published: Feb 10, 2018 11:02 AM IST