ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فرانس کے صدر کو پیش کیا گیا گارڈ آف آنر ، کچھ دیر میں شروع ہوگی مودی اور اولاند کے درمیان میٹنگ

نئی دہلی : یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کیلئے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن فرانس کے صدر اولاند فرانسوا دہلی میں ہیں اور انہیں راشٹرپتی بھون میں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیاہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 25, 2016 11:15 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فرانس کے صدر کو پیش کیا گیا گارڈ آف آنر ، کچھ دیر میں شروع ہوگی مودی اور اولاند کے درمیان میٹنگ
نئی دہلی : یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کیلئے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن فرانس کے صدر اولاند فرانسوا دہلی میں ہیں اور انہیں راشٹرپتی بھون میں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیاہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔

نئی دہلی : یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کیلئے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن فرانس کے صدر اولاند فرانسوا دہلی میں ہیں اور انہیں راشٹرپتی بھون میں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیاہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔


دہلی آنے کے بعد فرانسیسی صدر اولاند پہلے راج گھاٹ گئے اور وہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایک پودا لگایا ۔ اس کے بعد وہ راشٹرپتی بھون پہنچے ، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


بعد میں فرانسیسی صدر اولاند وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔ امید ہے کہ اس ملاقات میں ہندوستان اور فرانس دہشت گردی اور خاص طور پر داعش کے خلاف بڑا بیان جاری کرسکتا ہے ۔ علاوہ ازیں رافیل معاہدہ کی بات کافی پہلے سے چل رہی ہے اور امکان ہے کہ آج دونوں ممالک کے درمیان اس پرسمجھوتہ ہو جائے۔


نیز ڈیفنس کے شعبہ میں سب مرين، میزائل اور مہندرا اور ائیربس کے ساتھ ڈیفنس ہیلی کاپٹر بنانے کی ڈیل بھی ہو سکتی ہے۔ ان کے علاوہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بھی معاہدہ کا امکان ہے۔


خیال رہے کہ اس سے پہلے دورے کے پہلے دن کل اولاند چندی گڑھ پہنچے تھے ، جہاں راک گارڈن میں وزیراعظم مودی نے خود ان کا استقبال کیا تھا اور پورے راک گارڈن کی سیر کرائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اولاند نے كیپٹل کمپلیکس میں معروف عمارتوں کو دیکھا اور چندی گڑھ کی آرٹ گیلری کا بھی دورہ کیا۔

First published: Jan 25, 2016 11:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading