شمال مشرقی دہلی تشدد:1مکان،16مسلمان اوردروازے پرشرپسندعناصرپھر۔۔؟؟
نریش گجرال نے کہا کہ مجھے افسو س اس بات کا ہے کہ میری شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور دہلی پولیس کی جانب سے ان 16 افراد کو آج تک کوئی مدد نہیں ملی۔
نریش گجرال نے کہا کہ مجھے افسو س اس بات کا ہے کہ میری شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور دہلی پولیس کی جانب سے ان 16 افراد کو آج تک کوئی مدد نہیں ملی۔
شرو منی اکالی دل (SAD) کے رکن پارلیمنٹ نریش گجرال نے وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے بتایا کہ شمال مشرقی دہلی میں اتوار کو پھوٹ پڑے تشدد کے دوران ان کے جاننے والوں نے ان سے مدد طلب کی تھی ۔ جس کے بعد انہوں نے دہلی پولیس سے مدد مانگی تھی۔ لیکن دہلی پولیس نے وقت پر مدد فراہم نہیں کی ہے۔ نریش گجرال نے اپنے ساتھ اس واقعہ کی تفصیلات سے واقف کروانے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک کو خط لکھاہے۔
Naresh gujral writes to CP delhi - raising his experience when he needed help pic.twitter.com/hwSLRDawb4
نریش گجرال نے بتایا کل رات تقریبا ً11.30 بجے ، مجھے ایک جاننے والے کا فون آیا تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ اور 15 دیگر مسلمان موج پور میں گونڈا چوک کے قریب ایک مکان میں پھنس گئے ہیں اور باہر ہجوم ان کے گھر میں گھس نے کوشش کررہاہے۔ نریش گجرال نے خط میں لکھا کہ انہوں نے پولیس ہیلپ لائن کو فون کیا اور صورتحال سے واقف کرواتے ہوئے تمام تفصیلات فراہم کی ۔
نریش گجرال نے کہا کہ مجھے افسو س اب بات کا ہے کہ میری شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور دہلی پولیس کی جانب سے ان 16 افراد کو آج تک کوئی مدد نہیں ملی۔ اگر ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے ذاتی طورپر فون کیے جانے کے بعد پولیس کارروائی نہیں کرتی ہے تو حیرت ہوتی ہے۔ نریش گجرال کہا کہ دہلی کے کچھ حصے جلتے ر ہے اور پولیس تماشائی بنی رہی۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔