உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈوپنگ معاملہ : نرسمہا نے کہا : سچائی سامنے آ گئی ، وجے گوئل نے کہا : اولمپک جائیں گے نرسمہا

    مہاراشٹر کے پہلوان نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں۔مجھے اب اولمپکس میں اترنے اور ملک کیلئے تمغہ جیتنے کا انتظار ہے۔نرسمہا ریو اولمپکس میں 74 کلوگرام فری اسٹائل وزن کی کلاس میں اتریں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ڈوپنگ الزامات سے بری ہو کر راحت اور خوشی محسوس کر نے والے پہلوان نرسمہا یادو نے پیر كو کہا کہ اب حقیقت سب کے سامنے آ گئی ہے۔ نرسمہا نے ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے ساتھ نامہ نگاروں سے کہاکہ میں تمام لوگوں، میڈیا اور اپنے حامیوں کا شکریہ کرنا چاہتا ہوں جو میرے اور سچائی کے ساتھ کھڑے رہے۔مجھے ڈوپنگ الزامات سے بری کئے جانے سے حقیقت سب کے سامنے آ گئی ہے۔
      مہاراشٹر کے پہلوان نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں۔مجھے اب اولمپکس میں اترنے اور ملک کیلئے تمغہ جیتنے کا انتظار ہے۔نرسمہا ریو اولمپکس میں 74 کلوگرام فری اسٹائل وزن کی کلاس میں اتریں گے۔قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کے انکوائری پینل نے نرسمہا معاملے کی سماعت کے بعد پہلوان کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دانستہ نہیں کیا تھا۔
      برج بھوشن نے بھی کہاکہ نرسمہا ناڈا انکوائری پینل کے فیصلے سے بے حد خوش ہیں۔ہمیں پورا یقین تھا کہ نرسمہا کو ان الزامات سے کلین چٹ مل جائے گی۔وہ اب ریو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کر سکیں گے۔
      ادھر مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے پہلوان نرسمہا یادو کو ڈوپنگ الزامات سے بری کئے جانے پر پیر کو راجیہ سبھا میں اپنی طرف سے دیئے گئے بیان میں کہا کہ یہ پہلوان اب ریو اولمپکس میں اترے گا۔ وجے گوئل نے راجیہ سبھا میں اپنے بیان میں کہاکہ 74 کلوگرام فری اسٹائل زمرے کے نرسمہا کو ڈوپنگ الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔وہ اب ریو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے اتریں گے۔ وزیر کھیل نے کہاکہ نرسمہا سازش کا شکار ہوئے تھے اور ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔نرسمہا کو قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) نے کلین چٹ دے دی ہے۔وزیر کھیل نے بھی ناڈا انکوائری پینل کی ہی باتوں کو تقریبا دہرایا۔
      First published: