ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آگرہ میں بی ایس پی لیڈر نسیم الدین صدیقی کے قافلہ پر پتھراؤ ، گاڑیوں کے توڑ دئے گئے شیشے

نسیم الدین صدیقی کے قافلے پر پتھر اور ڈنڈوں سے حملے کے علاہ سیاہ پرچم بھی دکھائے گئے۔ نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا۔ کچھ لوگوں نے سڑک پر لیٹ کر قافلہ روکنے کی کوشش بھی کی

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 29, 2016 05:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آگرہ میں بی ایس پی لیڈر نسیم الدین صدیقی کے قافلہ پر پتھراؤ ، گاڑیوں کے توڑ دئے گئے شیشے
نسیم الدین صدیقی کے قافلے پر پتھر اور ڈنڈوں سے حملے کے علاہ سیاہ پرچم بھی دکھائے گئے۔ نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا۔ کچھ لوگوں نے سڑک پر لیٹ کر قافلہ روکنے کی کوشش بھی کی

آگرہ : آگرہ کے کبیر پور میں جمعہ کو بہوجن سماج پارٹی کے قدآور لیڈر نسیم الدین صدیقی کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ نسیم الدین صدیقی کے قافلے پر پتھر اور ڈنڈوں سے حملے کے علاہ سیاہ پرچم بھی دکھائے گئے۔ نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا۔ کچھ لوگوں نے سڑک پر لیٹ کر قافلہ روکنے کی کوشش بھی کی۔

نسیم الدین صدیقی کی مخالفت کرنے والے سواتی سنگھ کے حامی تھے ، جو درجنوں کی تعداد میں آگرہ-کانپور ہائی وے پر صبح 8 بجے سے ہی آکر جم گئے تھے۔ نسیم الدین صدیقی اپنے قافلہ کے ساتھ دوپہر تقریبا ایک بجے یہاں سے گزر رہے تھے ، تبھی یہ ان لوگوں نے حملہ کردیا ۔

ہجوم نے صدیقی کا پتلا بھی نذرآتش کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ موقع پر موجود پولیس کی مداخلت کے بعد نسیم الدین صدیقی کے قافلہ کی گاڑیاں نکل پائیں۔ تاہم نسیم الدین صدیقی کی گاڑی کو حملہ آور روک نہیں پائے اور وہ نکل گئے۔

First published: Jul 29, 2016 05:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading