ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی کی ہنگامہ آرائی درکنار ، نسیم الدین صدیقی کا بڑھا قد ، ریاست بھر کے مسلمانوں کو جوڑنے کی ملی ذمہ داری

اس کے ساتھ ہی ان کے بیٹے افضل صدیقی کو ریاست کے کل 18میں سے چھ بلاکس میں مسلمانوں کے درمیان جانے اور انہیں بی ایس پی سے جوڑنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jul 29, 2016 01:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی کی ہنگامہ آرائی درکنار ، نسیم الدین صدیقی کا بڑھا قد ، ریاست بھر کے مسلمانوں کو جوڑنے کی ملی ذمہ داری
اس کے ساتھ ہی ان کے بیٹے افضل صدیقی کو ریاست کے کل 18میں سے چھ بلاکس میں مسلمانوں کے درمیان جانے اور انہیں بی ایس پی سے جوڑنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

لکھنؤ : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کے قد آور رہنما نسیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے مطالبے کو درکنار کرتے ہوئے پارٹی نے ان کا قد مزید بڑھا دیا ہے۔ بی ایس پی کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اب انہیں پوری ریاست میں مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ان کے بیٹے افضل صدیقی کو ریاست کے کل 18میں سے چھ بلاکس میں مسلمانوں کے درمیان جانے اور انہیں بی ایس پی سے جوڑنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مسٹر نسیم الدین صدیقی نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ہی اترپردیش کے مغربی علاقے اوراتراکھنڈ کے انچارج برقرار رہیں گے ۔ واضح رہے کہ دیاشنکر سنگھ معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی )نے مسٹر صدیقی کی گرفتاری کے مطالبے کے سلسلے میں تحریک چلارکھی ہے ۔بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریا جہاں اس مطالبے کو لے کر حکومت پر حملہ آورہیں وہیں بی جے پی خاتون محاذ نے کل لکھنؤمیں زوردار مظاہرہ کیا۔

First published: Jul 29, 2016 01:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading