உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش میں جرائم کے گراف میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے : نسیم الدین صدیقی

    نسیم الدین صدیقی

    بہوجن سماج پارٹی کے سینئر لیڈر نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ اترپردیش میں جرائم کے گراف میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      علی گڑھ ۔ اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی گذشتہ انتخابات سے زیادہ سیٹیں جیتے گی اور اس کے مقابلہ میں کوئی بھی نہیں ہے۔  سماجوادی پارٹی کا مقابلہ بی جے پی سے اور بی جے پی کا مقابلہ کانگریس سے ہے۔ ہماری پارٹی پوری اکثریت کے ساتھ اترپردیش میں آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار بہوجن سماج پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق کابینہ وزیر نسیم الدین صدیقی نےعلی گڑھ آمد پر پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس میں منعقد پریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے کیا ۔


      نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ اترپردیش میں جرائم کے گراف میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ لاء اینڈ آرڈر پوری طرح سے برباد ہوگیا ہے۔  ہر طرف غنڈہ راج قائم ہے۔ انھوں نے سماجوادی پارٹی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں جو کچھ ہوا ہے،  پیسہ کے لین دین کو لیکر ڈرامہ بازی تھی ۔ کل تک جو بدعنوان تھے وہ آج کیسے ایماندار ہوگئے ۔ یہ سب کچھ جو بھی ہوا ہے سماجوادی پارٹی میں وہ بدعنوانی کو سرپرستی دینے کے لئے اور اس کی وجہ سے ہی ہوا ہے ۔

      First published: