ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا

نئی دہلی:قوم نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 146 ویں یوم پیدائش پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کی۔صدر پرنب مکھرجی، نائب صدر محمد حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح بابائے قوم کی سمادھی راج گھاٹ پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کی۔ ا

  • UNI
  • Last Updated: Oct 02, 2015 06:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک نے بابائے قوم  مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا
نئی دہلی:قوم نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 146 ویں یوم پیدائش پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کی۔صدر پرنب مکھرجی، نائب صدر محمد حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح بابائے قوم کی سمادھی راج گھاٹ پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کی۔ ا

نئی دہلی:قوم نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 146 ویں یوم پیدائش پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کی۔صدر پرنب مکھرجی، نائب صدر محمد حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح بابائے قوم کی سمادھی راج گھاٹ پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر دعائیہ مجلس کا بھی انعقاد کیا گیا۔


کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، مرکزی وزیر مہیش شرما اور کئی دیگر شخصیات نے بھی بابائے قوم کو بیش بہا خراج عقیدت پیش کی۔


مسٹر مودی صبح سویرے ہی باپو کی سمادھی پہنچے اور وہاں کچھ وقت رہے۔ بعد میں انہوں نے ٹيوٹ کیا، ’’بابائے قوم کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔


راج گھاٹ پر صبح سے ہی گاندھی وادی نظریات سے منسلک شخصیات کا مجمع لگنا شروع ہو گیا تھا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے عدم تشدد کے پجاری کو خراج عقیدت پیش کی اور انہیں یاد کیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔


مرکزی حکومت نے گزشتہ سال02 اکتوبر کو ہی سوچھ بھارت مشن کی شروعات کی تھی جس کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں ملک بھر میں کروڑوں بیت الخلا بنانے اور گاؤں اور شہروں کو صاف ستھرا بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

First published: Oct 02, 2015 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading