نئی دہلی۔ راجدھانی کے پرگتی میدان میں آج سے شروع ہوئے 24 ویں کتاب میلہ میں عدم رواداری کے معاملوں پر ایوارڈ واپس کرنے والے کسی بھی مصنف کو نیشنل بک ٹرسٹ کے پروگرام میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرسٹ کی دو رکنی کمیٹی نے میلے کے تمام پروگراموں میں شرکت کرنے والے مصنفین کے سیاسی عزائم کا پتہ لگانے کیلئے دو رکنی ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں دہلی یونیورسٹی میں ہندی کے ٹیچر اونیجیش اوستھی اورماکھن لال چترویدی یونیورسٹی کے ارون بھگت شامل تھے۔
اس کمیٹی نے دو میٹنگیں کرکے پروگرام میں شرکت کرنے والے مصنفین اور موضوعات کا باقاعدہ جائزہ لیا تاکہ میلے کے دوران مصنفین عدم رواداری کا معاملہ نہ اٹھائیں اور نہ کوئی تنازعہ کھڑا کریں۔ میلے میں تقریباً 500 سے زیادہ پروگرام ہو رہے ہیں لیکن کچھ نجی پروگراموں میں اشوک واجپئی جیسے مصنفین کو مدعو کیا گیا ہے۔
میلے میں ٹرسٹ نے ڈاکٹر نامور سنگھ، کمل کشور گوئنکا، چتر مردل، نریندر کوہلی، چندر کانتا جیسے کئی مصنفین کو مدعو کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔