اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سابقہ بی جے پی - پی ڈی پی حکومت کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ہے: نیشنل کانفرنس

     نیشنل کانفرنس نے سابقہ بی جے پی پی ڈی پی مخلوط حکومت کو ’نا اہل حکومت‘ قرار دیتے الزام لگایا کہ اس حکومت کا خمیازہ عوام کو اٹھانا پڑرہا ہے۔

    نیشنل کانفرنس نے سابقہ بی جے پی پی ڈی پی مخلوط حکومت کو ’نا اہل حکومت‘ قرار دیتے الزام لگایا کہ اس حکومت کا خمیازہ عوام کو اٹھانا پڑرہا ہے۔

    نیشنل کانفرنس نے سابقہ بی جے پی پی ڈی پی مخلوط حکومت کو ’نا اہل حکومت‘ قرار دیتے الزام لگایا کہ اس حکومت کا خمیازہ عوام کو اٹھانا پڑرہا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر: نیشنل کانفرنس نے سابقہ بی جے پی پی ڈی پی مخلوط حکومت کو ’نا اہل حکومت‘ قرار دیتے الزام لگایا کہ اس حکومت کا خمیازہ عوام کو اٹھانا پڑرہا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر پارٹی لیڈران اورعہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے بی جے پی اور پی ڈی پی اتحاد کو عوام مخالف قرار دیا۔  

      انہوں نے کہا کہ ’ساڑھے3 سال کی مخلوط حکومت کے دوران بی جے پی نے جہاں ایک فرقہ پرست جماعت ہونے کا برملا ثبوت پیش کیا۔ وہیں پی ڈی پی کے خودساختہ لیڈران کی موقعہ پرستی اورمفاد پرستی عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئی، قلم دوات جماعت والوں نے موقعہ کو غنیمت سمجھ کر کرپشن، اقربا پروری، چور دروازے سے بھرتیاں، لوٹ کھسوٹ اور رشوت ستانی کا بازار گرم رکھا‘۔

      اس موقع پرسینئرلیڈران مبارک گل، محمد سعید آخون، پیر آفاق احمد،ایڈوکیٹ شوکت احمد میر،غلام نبی بٹ، جگدیش سنگھ آزاد اورمحمد امین راتھر بھی موجود تھے۔
      ڈاکٹر کمال نے الزام لگایا کہ پی ڈی پی کی نااہل حکومت کا خمیازہ آج عوام کو زمینی سطح پراُٹھانا پڑرہا ہے، ریاست کے موجودہ حالات دگرگوں ہیں، امن وقانون اور سیکورٹی کی صورتحال بدترین ہے جبکہ انتظامیہ بھی بدنظمی کا شکار ہوگئی ہے۔
      انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی والوں نے گزشتہ ساڑھے3سال کے دوران خزانہ عامرہ کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا، مرکزی اسکیموں کے تحت فراہم کی گئی رقومات کا گھوٹالہ کیا گیا، چور دروازے سے بھرتیاں عمل میں لاکر مستحق، باصلاحیت اور قابل نوجوانوں کے حقوق پرشب خون مارا گیا۔ مخلوط اتحاد میں شامل دونوں جماعتیں لوٹ کھسوٹ اوربندربانٹ میں اس قدر مصروف رہے کہ ریاست کی تعمیر و ترقی کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی۔
      پی ڈی پی والوں نے 2014کے تباہ کن سیلاب کے فوراً بعد حکومت سنبھالی اور بلند بانگ دعوے کئے، لیکن آج تک سیلاب سے بچنے کے لئے کوئی بھی تدابیرنہیں کی گئی۔
      First published: