سری نگر: مرکزی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کرانے کےاعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا کہ اس کیلئے پہلے سازماحول بنانا انتہائی ضروری ہے۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نےہفتہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹرنوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل سازگار ماحول قائم کرنا گورنرانتظامیہ خصوصاً مرکزکی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ایسے حالات ہونے چاہئیں، جن میں سیاسی کارکن اپنی سرگرمیاں بنا کسی خوف وڈرکےانجام دے سکےاورووٹربھی بے جھجک اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کیلئے گھرسے نکلے۔ ڈاکٹرکمال نےکہا کہ ایسا ماحول قائم کرنےکیلئے قتل وغارت، انکاؤنٹروں، کریک ڈاؤنوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ فوری طورپربند کیا جانا چاہئے۔ گذشتہ 3سال سے کشمیرکا ہرگھراورہربستی فوج کے سائےمیں ہے، خوف ودہشت کا ماحول ختم کرنےکیلئےفوج کوبارکوں میں بھیجا جانا چاہئے۔ ڈاکٹرشیخ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جمہوری حکومت کے قیام کیلئےضروری ہے کہ عوام بڑھ چڑھ کا اس کےعمل میں حصہ لیں، لیکن اگرحالات جوں کے توں رہے تو ایسا ہوپانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی بی جے پی حکومت کے قیام سے لیکر آج تک گذشتہ4سال سے مسلسل طور کشمیری قوم اضطراب میں ہے۔ وادی اقتصادی اور معیشی بدحالی کی شکار ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کی عدم موجودگی حالات کی مسلسل خرابی کا سبب بن رہی ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب انکاؤنٹر، کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز، گرفتاریوں اورپُرتشدد جھڑپیں رونما نہیں ہوتیں۔ کوئی علاقہ ایسا نہیں جوحالات کی خرابی سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ ڈاکٹر کمال نے نئی دلی میں بیٹھے تھنک ٹینک پرزوردیا کہ وہ سرجوڑکربیٹھ کے کشمیرمیں جاری رکھی گئی سخت گیرپالیسی کے منفی نتائج کا احاطہ کریں اورفوری طورپرافہام و تفہیم اورمصلحت کا راستہ اختیارکریں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔