اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پی ڈی پی ۔ بی جے پی دورِحکومت ریاست کا سیاہ ترین دور: نیشنل کانفرنس

    مصطفیٰ کمال: فائل فوٹو

    مصطفیٰ کمال: فائل فوٹو

    نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے سابقہ پی ڈی پی اور بی جے پی دورِ حکومت کو ریاست کا سیاہ ترین دور قرار دیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر: نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے سابقہ پی ڈی پی اور بی جے پی دورِ حکومت کو ریاست کا سیاہ ترین دور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور اس کی پُرخلوص قیادت ہمیشہ ریاست میں مکمل امن و امان کی بحالی کی کوششوں میں کلیدی رول ادا کرتی آئی ہے اور موجودہ صورتحال میں اس جماعت کی ترجیح انتخابات یا اقتدار کا حصول نہیں بلکہ یہاں مکمل امان و امن کی بحالی ہے۔

      ڈاکٹر کمال نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت نے ریاست تباہی اور بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور آج یہاں کے بدترین حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
      پی ڈی پی کی دوغلی پالیسی اور لوگوں کے مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ کو حالات کی خرابی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ قلم دوات جماعت ہر اُس وعدے سے مکر گئی، جو انہوں نے عوام سے  کئے تھے اور یہ جماعت عملی طور پر بی جے پی کی لونڈی بن کررہ گئی۔
      انہوں نے کہا ’حکومت سنبھالتے ہی پی ڈی پی نے بی جے پی کے سامنے اس معاملے میں گھٹنے ٹیک کر ریاست کے اپنے پرچم کے تقدس کو پامال کیا اور حکومت زمین بوس ہونے تک قلم دوات جماعت والے بی جے پی کے اشاروں پر ناچتے رہے‘۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 3سال میں دفعہ370کو زبردست نقصان پہنچایا گیا، جی ایس ٹی کا اطلاق عمل میں ریاست کی اقتصادی خودمختاری کا تہیہ تیغ کردیا اورفوڈ سیکورٹی ایکٹ کے علاوہ مزید متعدد مرکزی قوانین کو ریاست پر نافذ کرکے ریاست کی خودمختاری کو زک پہنچائی۔


       
      First published: