உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پدماوت:کرنی سینا کو ایک اور جھٹکا،کرنی سینا کے نیشنل جنرل سکریٹری سورج پال حراست میں 

    کرنی سینا کے جنرل سکریٹری سورج پال اموکو گروگرام سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔کرنی سینا کو یہ دوسرا بڑا جھٹکا لگا ہے۔اس سے پہلے کرنی سینا کے یوپی اور مہاراشٹرکے ریاستی صدر کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    • Share this:

      گروگرام۔پدماوت کی مخالفت کر رہی کرنی سینا کو ایک اور جھٹکا لگاہےکرنی سینا کے جنرل سکریٹری سورج پال اموکو گروگرام سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔سورج پال امو مسلسل تنازعات میں پھنسے ہوئے تھے۔بتادیں کہ آج ہی امو کے خلاف توہین عدالت  کو لیکر عرضی دائر کی گئی ہے۔اسی کے ساتھ ایک نیوز چینل کی اینکر کو قابل اعتراض الفاظ بولنے پران کے خلاف مرکزی خواتین کمیشن میں بھی شکایت درج کی گئی ہے۔

      سورج پال امو کو حراست میں لینے کے بعد ہریانہ پولیس انہیں کسی نا معلوم مقام پرلے گئی ہے۔حالانکہ اس پورے معاملے میں امو نے بتایا کہ انہیں گھر پر ہی روکا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں ہاؤس اریسٹ کی کوئی جانکاری نہیں تھی،لیکن پولیس نے انہیں گھر سے باہر نہیں نکلنے دیا۔

      سورج پال امو کرنی سینا کے لیڈر کے طور پر مسلسل مخالفت کر رہے ہیں اور کرنی سینا کی تحریک کو چلا رہے ہیں۔یہ کرنی سینا کیلئے دوسرا اور بڑا جھٹکا اس لئے بھی ہیکہ صبح ہی گریٹر نوئیڈا سے کرنی سینا کےاترپردیش کے ریاستی صدر کرن سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔غور طلب ہے کہ اس سے پہلے سورج پال امو بھارتیہ جنتا پارٹی ہریانہ کے ریاستی ترجمان بھی رہ چکےہیں ۔

      First published: