உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    National Girl Child Day: ہندوستان میں کیوں منایا جاتا ہے بچیوں کا قومی دن؟ کیا ہے اس کی تاریخ و اہمیت

    وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی کی نے پہلی بار 24 جنوری 2008 کو بچیوں کا قومی دن منایا۔

    وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی کی نے پہلی بار 24 جنوری 2008 کو بچیوں کا قومی دن منایا۔

    وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی کی نے پہلی بار 24 جنوری 2008 کو بچیوں کا قومی دن منایا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد بیداری پھیلانا اور ملک میں لڑکیوں کو درپیش عدم مساوات کے مسائل سے نمٹنا اور روشن خیال کرنا تھا۔ لڑکیوں کے حقوق کے بارے میں ہر کوئی واقف ہوسکے۔

    • Share this:
      National Girl Child Day 2022: ہندوستان میں اب کل ہند سطح پر ہر سال 24 جنوری کو بچیوں کا دن منایا جائے گا۔ اگرچہ بہت سے ٹیڑھے تصورات کو آج کے دور میں روک دیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ تصورات اب بھی علم کی کمی، غربت اور قدامت پسند ضمیر کے سائے میں سانس لے رہے ہیں۔ وزارت برائے خواتین اور بچوں کی ترقی نے اس طرح کی سماجی برائی سے نمٹنے اور 24 جنوری کو ہندوستان میں بچیوں کا قومی دن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

      اس دن کے پیچھے مقصد ہندوستان میں خواتین کے لیے ایک قابل رہائش معاشرے کی تعمیر کرنا ہے جہاں وہ خود کو مساوی طور پر محفوظ محسوس کریں اور ملک میں مردوں کے برابر مواقع حاصل کریں۔ بچیوں کا قومی دن لڑکیوں کے لیے تعلیم اور صحت کی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ وہیں اس دن لڑکیوں کے قتل، جنسی استحصال اور صنفی عدم مساوات سے لے کر متعدد مسائل کے خاتمہ کے بارے میں شعور بیداری کے متعدد کام انجام دیئے جائے گے۔

      لڑکیوں کے قومی دن کی تاریخ:

      وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی کی نے پہلی بار 24 جنوری 2008 کو بچیوں کا قومی دن منایا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد بیداری پھیلانا اور ملک میں لڑکیوں کو درپیش عدم مساوات کے مسائل سے نمٹنا اور روشن خیال کرنا تھا۔ لڑکیوں کے حقوق کے بارے میں ہر کوئی واقف ہوسکے۔

      لڑکیوں کے قومی دن کی اہمیت:

      جب کہ 24 جنوری کو ملک بھر میں بچیوں کے قومی دن کی تقریبات منائی جاتی ہیں، بہت سی ریاستیں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اس نیک اقدام کے لیے ایک ہفتہ یا ایک مہینہ کو وقف کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر پنجاب نے جنوری 2021 کو ’گرل چائلڈ منتھ‘ قرار دیا تھا۔ مدھیہ پردیش نے 2021 میں ’گرل چائلڈ ویک‘ منایا۔ یہ دن وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 22 جنوری 2015 کو شروع کی گئی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (BBBP) اسکیم کی سالگرہ کے قریب بھی آتا ہے۔

      نیشنل گرل چائلڈ ڈے 2022 کی تقریبات:

      حکومت ہند کی طرف سے ہر سال بہت سے ثقافتی پروگرام اور مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ سال 2022 میں یہ جشن دیگر سال کے مقابلے میں بہت مختلف ہو گا۔ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ (Azadi Ka Amrit Mahotsav) کے تحت بچیوں کے قومی دن پر 20 سال سے کم عمر کی 75 نوجوان خواتین کو 75 سالہ آزاد ہندوستان کی ترقی میں ان کے تعاون کے لیے اعزاز بھی دیا جائے گا۔

      فی الحال امریکہ کورونا وائرس کیسز کے چارٹ میں سب سے اوپر ہے، اس کے بعد انڈیا دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم امریکی صدر جو بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر انتھونی فوکی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اومی کرون کا اضافہ جلد ہی عروج پر ہوگا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: