اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال پر این جی ٹی سخت ، کہا : لوگوں سے چھینا جارہا ہے جینے کا حق

     نیشنل گرین ٹریبیونل(این جی ٹی)نے قومی راجدھانی خطہ میں دم گھٹنے والے دھویں سے لوگوں کو ہورہی شدید مشکلات کے پیش نظر دہلی اور پڑوسی ریاستوں کی حکومتوں کی جم کر سرزنش کی

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: نیشنل گرین ٹریبیونل(این جی ٹی)نے قومی راجدھانی خطہ میں دم گھٹنے والے دھویں سے لوگوں کو ہورہی شدید مشکلات کے پیش نظر دہلی اور پڑوسی ریاستوں کی حکومتوں کی جم کر سرزنش کی۔این جی ٹی نے آلودگی کے بے حد خطرناک سطح پر پہنچ جانے کے سلسلے میں آج کہا کہ لوگوں کو ہورہی شدید پریشانی کے باوجودسبھی آئینی اور قانونی ادارے اپنے فرائض کو پورا کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔ ٹربیونل نے کہا کہ آلودگی سے نمٹنے کی ذمہ داری سبھی اداروں کی ہے۔
      ٹربیونل نے سماعت کے دوران آئین کے آرٹیکل 21اور 48کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو صاف شفاف ہوا میں سانس لینے والا ماحول دینا یقینی بنائیں۔لوگوں کو صاف ماحول مہیا نہ کرائے جانے سے ان سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔
      دہلی حکومت کو آلودگی پر قابو پانے کےلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیتے ہوئے این جی ٹی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے مصنوعی بارش اب تک کیوں نہیں کرائی گئی۔پابندی کے باوجود تعمیری سرگرمیاں بھی تک جاری ہیں۔اگلی سماعت تک دہلی میں صنعتی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے۔ٹربیونل نے کہا ہے کہ سبھی عوامی ادارے آلودگی پر نظر رکھنے کےلئے افسر تعینات کریں۔سبھی متعلقہ ریاستوں کے پلیوشن کنٹرول بورڈ آلودگی سے نمٹنے سے متعلق سبھی معیار پرنظر رکھیں۔
      First published: