نئی دہلی۔ نیشنل گرین ٹریبونل(این جی ٹی) نے آلودگی سے نمٹنے کے طریقوں کے سلسلے میں دہلی سمیت پڑوسی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب کی حکومتوں کو بھی سخت پھٹکار لگائی ہے۔ این جی ٹی نے آلودگی سے نمٹنے کے لئے دہلی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آلودگی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے او ر اس لئے موثر اقدامات نہیں ہوپا رہے ہیں۔اس نے یہ سوال بھی کیا کہ سڑکوں پر پانی چھڑکنے کے بجائے یہ کام ہیلی کاپٹروں سے کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔
این جی ٹی نے اس موقع پر دہلی حکومت سے یہ جاننا چاہا کہ اس کے پاس ایسے کوئی اعدادو شمار ہیں جس سے ہے پتہ لگتا ہو کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ کی گئی کوششوں سے دھند اورآلودگی میں کوئی کمی آئی ہے۔ اس نے یہ سوال بھی کیا کہ یہ جاننے کے باوجود کہ پوال جلانے اور دیوالی کے بعد ہر سال آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اگست یا ستمبر میں کوئی میٹنگ کیوں طلب نہیں کی گئی ۔ ٹریبونل نے دہلی حکومت کے ذریعہ اسکول بند کئے جانے کے اقدامات پر سوال اٹھائے اور کہا کہ گھر میں بیٹھنے سے کیا بچے بچ جائیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔