ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیشنل ہیرالڈ کیس: سونیا، راہل اور دیگر کانگریس لیڈران کو سپریم کورٹ سے راحت

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو راحت فراہم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں پیشی سے آج چھوٹ دے دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 12, 2016 02:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیشنل ہیرالڈ کیس: سونیا، راہل اور دیگر کانگریس لیڈران کو سپریم کورٹ سے راحت
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو راحت فراہم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں پیشی سے آج چھوٹ دے دی۔

نئی دہلی۔  سپریم کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو راحت فراہم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں پیشی سے آج چھوٹ دے دی۔ جسٹس جگدیش سنگھ کیہر اور جسٹس سی. ناگپپن کی بینچ نے کانگریس کے لیڈروں کی درخواستوں کی سماعت کے دوران اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے تمام 'قابل اعتراض'  تبصرے بھی حذف کر دیئے۔ کورٹ نے 'قابل اعتراض' تبصرے کے بارے میں کہا کہ ہائی کورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ کانگریسی لیڈروں پر ٹرائل کورٹ میں بہر حال مقدمہ جاری رہے گا۔


عدالت نے مسز گاندھی، مسٹر گاندھی، موتی لال ووہرا، سیم پترودا اور سمن دوبے کو یہ کہتے ہوئے زیریں عدالت میں پیشی سے چھوٹ دیدی کہ ان رہنماؤں کی پیشی سے بے وجہ دوسرے لوگوں کو تکلیف ہوگی۔ اس طرح افراتفری کی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ عدالت عظمی نے یہ بھی واضح کیا کہ زیریں عدالت کو سماعت کے لئے جب ان لیڈروں کی موجودگی کی ضرورت ہوگی تو وہ انہیں بلانے کے لئے آزاد ہو جائے گی۔ کورٹ نے کانگریس کے لیڈروں کو اس بات کی بھی راحت دی کہ وہ سماعت کے دوران سبرامنیم سوامی کی طرف شکایت کرنے کے جواز سمیت مختلف مسائل اٹھا سکتے ہیں۔

First published: Feb 12, 2016 02:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading