National Herald case: آج سونیا گاندھی پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے سامنے ہوں گی پیش، سخت سیکورٹی انتظامات
سونیا گاندھی فائل فوٹو
کانگریس لیڈر مانیکم ٹیگور نے ٹویٹر پر کہا کہ اکبر روڈ میں کانگریس کے دفتر ہیڈکوارٹر کو اب شاہ پولیس نے بند کر دیا ہے۔ وہ کانگریس کارکنوں کی طاقت اور ان کے عزم کو جانتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے پہلے ہی انتظامات کر لیے ہیں اور اکبر روڈ پر بیریکیڈ لگا دی ہے-
کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس (National Herald money laundering case) سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں آج یعنی جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) کے سامنے پیش ہوں گی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق کانگریس پارٹی نے آج سونیا گاندھی کی حمایت میں بی جے پی زیرقیادت حکومت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کانگریس لیڈر مانیکم ٹیگور نے ٹویٹر پر کہا کہ اکبر روڈ میں کانگریس کے دفتر ہیڈکوارٹر کو اب شاہ پولیس نے بند کر دیا ہے۔ وہ کانگریس کارکنوں کی طاقت اور ان کے عزم کو جانتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے پہلے ہی انتظامات کر لیے ہیں اور اکبر روڈ پر بیریکیڈ لگا دی ہے کیونکہ پارٹی ہیڈکوارٹر 24، اکبر روڈ پر واقع ہے، سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے یہ بھی کہا کہ سونیا گاندھی کے آج منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کی وجہ سے قومی دارالحکومت میں ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پولیس نے کہا کہ جمعرات کو دہلی کے کچھ حصوں سے گزرنے والے کنواریوں (kanwariyas) کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ٹریفک بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گاندھی سے کہا ہے کہ وہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے 21 جولائی یعنی آج اس کے سامنے حاضر ہوں۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کے پیش نظر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مناسب سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں جو کانگریس کے سربراہ سے پوچھ گچھ پر احتجاج کی وجہ سے پیدا ہوسکتی ہے۔
75 سالہ کانگریس لیڈر سونیا جنہیں گزشتہ ماہ ایجنسی کے سامنے پیش ہونا تھا، انھوں نے تحقیقات میں تاخیر کی درخواست کی تھی کیونکہ ڈاکٹروں نے انہیں سختی سے مشورہ دیا تھا کہ وہ کووڈ-19 کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے گھر پر آرام کریں۔ اس کے بعد حکام نے بتایا کہ وہ جولائی کے آخری ہفتے میں اس کا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔