உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تیسرے دن Rahul Gandhi سے ED کی پوچھ۔گچھ، کانگریس کی خواتین کارکنوں نے جلائے ٹائر، بیریکیڈ توڑ ڈاے

    Youtube Video

    National Herald case: تین افسران کی ٹیم ان سے تابڑ توڑ سوال کر رہی ہے۔ اس دوران کانگریس کارکنوں کا زبردست مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ کارکنوں نے کئی بیریکیڈ تک توڑ ڈالے۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی کی تحقیقات کے خلاف احتجاج میں کانگریس کارکنان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کے باہر ٹائر جلائے۔

    • Share this:
    Rahul Gandhi ED Interrogation News Update: نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ای ڈی آج مسلسل تیسرے دن پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اسی دوران کانگریس کی خواتین کارکنوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ تین افسران کی ٹیم ان سے تابڑ توڑ سوال کر رہی ہے۔ اس دوران کانگریس کارکنوں کا زبردست مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ کارکنوں نے کئی بیریکیڈ تک توڑ ڈالے۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی کی تحقیقات کے خلاف احتجاج میں کانگریس کارکنان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کے باہر ٹائر جلائے۔

    وہیں راہل کی حمایت میں احتجاج کرنے والے کانگریس کارکنوں کو پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وہیں چھتیس گڑھ کے سی ایم بھوپیش بگھیل اور کانگریس لیڈر ادھیر رنجن حکومت کے خلاف احتجاج میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔



    وہیں راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ پر ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ ای ڈی کا مطلب اب ‘Examination in Democracy’ ہو گیا ہے۔ سیاست میں اپوزیشن کو اس امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔ جب حکومت خود فیل ہوجاتی ہے تو وہ اس امتحان کا اعلان کر دیتی ہے۔ جن کی تیاری اچھی ہے، وہ نہ تو تحریری امتحان سے ڈرتے ہیں، نہ ہی زبانی… اور نہ ہی کبھی ڈرنا چاہیے۔



    کانگریس کی خواتین لیڈر اور کارکنان دہلی میں پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کر رہی ہیں۔



    سول ڈفینس اور ریلوے میں ہیں سب سے زیادہ Vacancy، گروپC میں ہوں گی 7.5لاکھ سے زیادہ بھرتیاں

    جموں۔کشمیرانتظامیہ کابڑافیصلہ،جماعت اسلامی تنظیم سے جڑےاسکولوں کو15دن میں سیل کرنےکی ہدایت

    کانگریس کا احتجاج
    قابل ذکر ہے کہ ای ڈی کانگریس کے سابق قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی سے مسلسل تیسرے دن پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس پوچھ گچھ سے پہلے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے ہنگامہ کیا۔ کانگریس کارکنان صبح سے ہی پارٹی دفتر کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ پولیس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی۔ اس دوران پولیس کانگریس کے دفتر میں داخل ہوئی، جہاں احتجاج کرنے والے کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: