ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیشنل ہیرالڈ ، قومی آواز اور نوجيون ہوگا شائع ، معروف صحافی نيلابھ مشرا ہیرالڈ گروپ کے چیف ایڈیٹر مقرر

ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے تحریک آزادی کے دوران قائم کردہ مشہور اخبار نیشنل ہیرالڈ اور نوجيون کی اشاعت جلد ہی دوبارہ شروع ہو جائے گی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 31, 2016 04:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیشنل ہیرالڈ ، قومی آواز اور نوجيون ہوگا شائع ، معروف صحافی نيلابھ مشرا ہیرالڈ گروپ کے چیف ایڈیٹر مقرر
ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے تحریک آزادی کے دوران قائم کردہ مشہور اخبار نیشنل ہیرالڈ اور نوجيون کی اشاعت جلد ہی دوبارہ شروع ہو جائے گی ۔

نئی دہلی : ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے تحریک آزادی کے دوران قائم کردہ مشہور اخبار نیشنل ہیرالڈ اور نوجيون کی اشاعت جلد ہی دوبارہ شروع ہو جائے گی ۔ ایسوسی ایٹڈ جرنلس لمیٹڈ گروپ کی طرف سے اردو اخبار قومی آواز کو بھی دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ آؤٹ لک ہندی کے سابق ایڈیٹر اور مشہور صحافی نيلابھ مشرا کو ہیرالڈ گروپ کا چیف ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر مشرا اکنامک ٹائمز اور ایناڈو گروپ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

پنڈت نہرو نے ان اخبارات کی اشاعت کے لئے 1937 میں ایسوسی جرنلس لمیٹڈ قائم کی تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان اخبارات کے ذریعے پنڈت نہرو کے خیالات عام کرکے آگے بڑھایا جائے گا۔ فری پریس جرنلس کی آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق نیشنل ہیرالڈ انگریزی اور نوجيون کا ہندی میں چند ماہ میں اشاعت شروع کی جائے گی ۔ بغیر فائدہ کے چلنے والی یہ کمپنی ان اخبارات کی اشاعت کرے گی۔

واضح رہے کہ نیشنل ہیرالڈ کے شیئر خریدنے کے معاملے میں بے ضابطگی کے بارے میں بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی شکایت پر دہلی کی ایک عدالت میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں پر مقدمہ چل رہا ہے۔

First published: Aug 31, 2016 04:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading