ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان کی ایک ساتھ دو اسٹرائیک، پی او کے میں گھس کر دہشت گردوں کا صفایا، وادی میں یاسین ملک کے گھر پر چھاپہ

یاسین ملک اس وقت پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں مقید ہیں۔ انہیں ریاستی پولیس نے 22 اور 23 فروری کی درمیانی رات کے دوران گرفتار کیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 26, 2019 10:57 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان کی ایک ساتھ دو اسٹرائیک، پی او کے میں گھس کر دہشت گردوں کا صفایا، وادی میں یاسین ملک کے گھر پر چھاپہ
یاسین ملک: فائل فوٹو

 قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح یہاں مائسمہ میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) چیئرمین محمد یاسین ملک کے گھر پر چھاپہ مارا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق این آئی اے اہلکاروں نے منگل کی صبح مائسمہ میں واقع یاسین ملک کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی وسیع پیمانے پر تلاشی لی۔ این آئی اے ٹیم کے ساتھ مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی تھے۔

یہ چھاپہ مار کاروائی ظاہری طور پر این آئی اے میں درج ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں انجام دی گئی ہے۔ مذکورہ کیس میں اب تک قریب ایک درجن کشمیری علیحدگی پسند رہنمائوں اور معروف تاجروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جنہیں دلی کی تہاڑ جیل میں مقید رکھا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وہ این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی سے متعلق تفصیلات اکٹھا کررہے ہیں۔

اس دوران لبریشن فرنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریاستی پولیس اور فورسز نے منگل کی صبح ملک کے گھر کو چاروں اطراف سے محاصرے میں لے لیا جس کے بعد این آئی اے کی ایک ٹیم نے مکان کے اندر داخل ہوکر تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران میڈیا کو بھی فرنٹ چیئرمین کے گھر کے نزدیک جانے نہیں دیا گیا۔

بتا دیں کہ یاسین ملک اس وقت پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں مقید ہیں۔ انہیں ریاستی پولیس نے 22 اور 23 فروری کی درمیانی رات کے دوران گرفتار کیا تھا۔

First published: Feb 26, 2019 10:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading