ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دادری سانحہ سے متعلق قومی اقلیتی کمیشن کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف، منصوبہ بند طریقے سے واقعہ کو انجام دیا گیا

نئی دہلی : دادری سانحہ سے متعلق قومی اقلیتی کمیشن کی رپورٹ آ گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کئی سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 21, 2015 08:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دادری سانحہ سے متعلق قومی اقلیتی کمیشن کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف، منصوبہ بند طریقے سے واقعہ کو انجام دیا گیا
نئی دہلی : دادری سانحہ سے متعلق قومی اقلیتی کمیشن کی رپورٹ آ گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کئی سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔

نئی دہلی : دادری سانحہ سے متعلق قومی اقلیتی کمیشن کی رپورٹ آ گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کئی سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اچانک نہیں پیش آیا ، بلکہ پہلے سے ہی اس کا منصوبہ بنایا گیاتھا۔ قومی اقلیتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دادری کے واقعہ کو منظم طریقے سے انجام دیا گیا تھا۔


کمیشن کے تین ارکان کی ٹیم نے دادری جاکر حالات کا جائزہ لیا اور ایک رپورٹ تیار کی ۔ رپورٹ کے مطابق کچھ لیڈروں نے دادری سانحہ کے بعد قابل اعتراض بیانات دئے ، جس کی وجہ سے حالات بد سے بدتر ہوگئے۔ کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے واقعات کا اپنے سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہ کریں۔


قومی اقلیتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کچھ چونکانے والی باتیں کہیں ہیں۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عہدے پر فائز کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دادری کا واقعہ ایک حادثہ ہے ، لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں۔ دادری کا واقعہ منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا ، جس میں مندر کا استعمال کر کے ایک مجبور کنبہ کو نشانہ بنایا گیا۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نفرت کا زہر بہت تیزی سے پورے مغربی اتر پردیش میں پھیل رہا ہے۔ جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو کچھ ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں ، جس کی وجہ سے ماحول مزید خراب ہو جاتا ہے۔ اگر اسے روکا نہیں گیا تو حالات بے قابو ہو جائیں گے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے انٹیلی جنس کی خدمات حاصل کرنا حکومت نے بالکل ہی بند کر دیا ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بغیر ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے رہنماؤں کو بتائیں کہ ایسے واقعات کا سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہ کریں۔

First published: Oct 21, 2015 06:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading