உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردی کے معاملے پر سبھی ممالک متحد ہوں : راج ناتھ

    مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ: فائل فوٹو۔

    مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ: فائل فوٹو۔

    راجناتھ سنگھ نے یہاں تاریخی گاندھی میدان میں آل انڈیا پرائمری اساتذہ یونین کے دو روزہ 28 ویں تعلیم اور اساتذہ کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے مسئلے پرسبھی ممالک کو متحد ہونا چاہئے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہاکہ دہشت گردی کے معاملے پر سبھی ملکوں کو متحد ہونا چاہئے ۔ راجناتھ سنگھ نے یہاں تاریخی گاندھی میدان میں آل انڈیا پرائمری اساتذہ یونین کے دو روزہ 28 ویں تعلیم اور اساتذہ کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے مسئلے پرسبھی ممالک کو متحد ہونا چاہئے ۔ سبھی ممالک متحد ہوںگے تب ہی دہشت گردی کومنہ توڑ جواب دیاجاسکتاہے ۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان میں چینی سفارت خانے پر ہوئے حملے کی مذمت کی اور کہاکہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ بہت ہی کم ہے ۔
      مرکزی وزیر نے کہاکہ ہندوستان بھی دہشت گردی سے مبرا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ملک کی حفاظت میں لگے فوجی جوان جو مہم چلارہے ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سال 2014 میں جب وہ وزیر بنے تھے اس وقت بارڈر سیکوریٹی فورس ( بی ایس ایف ) کے پانچ جوانوں کاقتل پاکستان کے ذریعہ کر دیا گیا تھا۔
      First published: