உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کی قدیم تہذیب کو زندہ رکھنے کے لئے قومی یکجہتی ضروری : سراج مہدی

     لکھنئو۔ اترپردیش کانگریس کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے لکھنؤ میں ہولی ملن تقریب منعقد کی گئی۔

    لکھنئو۔ اترپردیش کانگریس کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے لکھنؤ میں ہولی ملن تقریب منعقد کی گئی۔

    لکھنئو۔ اترپردیش کانگریس کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے لکھنؤ میں ہولی ملن تقریب منعقد کی گئی۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

       لکھنئو۔ اترپردیش کانگریس کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے لکھنؤ میں ہولی ملن تقریب منعقد کی گئی۔ یکجہتی اوراقلیت کےعنوان سے منعقدہ اس تقریب میں اقلیتی شعبے کے چئرمین سراج مہدی کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا کہ اگر ہولی ملن تقریب کا انعقاد مسلمان کریں اور عید ملن ہندو بھائیوں کی جانب سے  تو مذاہب کے درمیان بڑھتے فاصلوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ کانگریس کے معروف لیڈر سراج مہدی ایک سیاسی لیڈر  ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی سطح پر بھی ایسے کام کرنے کے لئے جانے پہچانے جاتے ہیں ، جن سے سماجی ایکتا کی راہیں ہموار ہوسکیں اورمذہبی دوریاں کم کرکے تمام مذاہب کے لوگوں کوایک دوسرے کے قریب لایاجاسکے۔


      اس تقریب کا مقصد بھی یہی تھا کہ مسلم بھائی اپنے برادران وطن کو ہولی کی مبارکباد اس انداز سے پیش کریں کہ ہندوستان کی قدیم تہذیب اور روایت زندگی کی گواہی دینے لگے۔اس اہم موقع پر تقریری سلسلے کے بعد ایک کوی سمیلن اور مشاعرہ بھی منعقد کیاگیا جس میں شریک لوگوں نے ہولی اور قومی یکجہتی سے متعلق اپنا منتخب کلام پیش کیا۔ تقریب میں پرمودتیواری، ریتا بہوگنا جوشی اور نرمل کھتری سمیت اہم لیڈران اور سماجی  کارکنان بھی شریک ہوئے

      First published: