உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوجوت سنگھ سدھو کا يوٹرن، بولے نہیں بنائیں گے کوئی نئی پارٹی

    سدھو نے آج کہا کہ وہ صرف فورم تک محدود رہیں گے کوئی پارٹی نہیں بنائیں گے۔

    سدھو نے آج کہا کہ وہ صرف فورم تک محدود رہیں گے کوئی پارٹی نہیں بنائیں گے۔

    سدھو نے آج کہا کہ وہ صرف فورم تک محدود رہیں گے کوئی پارٹی نہیں بنائیں گے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ پنجاب میں نیا سیاسی فرنٹ شیر اے پنجاب بنانے کے بعد قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ نوجوت سنگھ سدھو جلد ہی نئی پارٹی کا اعلان کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے آج صاف کر دیا کہ وہ کوئی پارٹی نہیں بنائیں گے۔

      سدھو نے آج کہا کہ وہ صرف فورم تک محدود رہیں گے کوئی پارٹی نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی ایم پرکاش سنگھ بادل اور کانگریس مخالف ووٹ بینک کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی خبر ہے کہ ان کے اس بیان سے فرنٹ کے رہنما متفق نہیں ہیں۔

      بدھ کو ایک پریس ریلیز جاری کر سدھو نے کہا کہ سیاسی منچ آواز اے پنجاب اب بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ بھی اتحاد کے لئے کھلے ہیں، جو بھی پنجاب کی بہتری کے لئے آگے آئے گا وہ اس کا ساتھ دیں گے۔

      بتا دیں کہ نوجوت سنگھ سدھو نے راجیہ سبھا سے 19 جولائی کو استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سے ہی ان کے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کی خبریں تیز ہو گئی تھیں۔ لیکن 'عآپ' میں ان کے رول کو لے کر کوئی اتفاق نہ ہو سکا۔
      First published: