نئی دہلی : نوجوت سنگھ سدھو پنجاب میں سی ایم امیدوار نہیں ہوں گے ۔ یہی نہیں سدھو پنجاب میں الیکشن بھی نہیں لڑیں گے ۔ بلکہ ذرائع کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو الیکشن نہ لڑنے کے باوجود تشہیری مہم کی پوری کمان سنبھالیں گے ۔ عام آدمی پارٹی کے سی ایم عہدے کے امیدوار کا فیصلہ اسمبلی انتخابات کے بعد کیا جا سکتا ہے ۔ تاہم سدھو کی اہلیہ عام آدمی پارٹی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں ۔
ادھر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب میں پارٹی کا چہرہ بنانے کی بات بے بنیاد ہے ۔ سدھو کو پنجاب میں پارٹی کا وزیر اعلی کے عہدہ کا امیدوار بنانے کے امکان کے بارے میں کیجریوال نے صاف کہا کہ اسا کچھ نہیں ہے ۔
دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر راجیہ سبھا سے استعفی ددیدیا ہے اور میرا خیال ہے کہ تمام اچھے لوگوں کو بی جے پی سے استعفی دے دینا چاہئے ۔ میں ان کی ہمت کی تعریف کرتا ہوں ۔ جب انہیں یاد دلایا گیا کہ سدھو پہلے ان پر تنقید کرتے تھے ، تو کیجریوال نے کہا کہ وہ کوئی معاملہ نہیں ہے ۔ لیکن جو بھی ہم میں آئے گا ، اسے پہلے عام آدمی بننا ہوگا ۔ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی نامی کتاب کے كانسٹی ٹيوشن کلب میں لانچ کے موقع پر دہلی کے وزیر اعلی بول رہے تھے ، جسے آئی آئی ٹی كھڑگ پور کے ان ساتھی پران کروپ نے لکھی ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔