உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی ایئرپورٹ پر نظر آئے سدھو، عام آدمی پارٹی سے جڑنے کے سوال پر کچھ ایسے دیا جواب

    امرتسر سیٹ سے بی جے پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ جمعرات کی صبح دہلی ایئرپورٹ سے نکل رہے تھے ۔ اے این آئی کے کیمرے پر نوجوت سنگھ سدھو پوری طرح خاموش نظر آئے

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : راجیہ سبھا سیٹ سے استعفی دینے کے بعد بی جے پی کو بھی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں کی درمیان نوجوت سنگھ سدھو پہلی مرتبہ کیمرے کے سامنے دکھائی دیے ۔ امرتسر سیٹ سے بی جے پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ جمعرات کی صبح دہلی ایئرپورٹ سے نکل رہے تھے ۔ اے این آئی کے کیمرے پر نوجوت سنگھ سدھو پوری طرح خاموش نظر آئے۔

      رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ عام آدمی پارٹی جوائن کرنے کے سوال پر آپ کیا کہیں گے؟' سدھو یہ سوال سن کر مخالف سمت کی طرف مڑگئے اور کسی بھی طرح کا جواب دینا تو دور کچھ کہا بھی نہیں ۔ رپورٹر نے ان سے پھر پاجی پلیز کہہ کر پوچھا لیکن وہ چپ چاپ چلے گئے ۔

      سدھو اپنی راجیہ سبھا سیٹ چھوڑ چکے ہیں ، لیکن بی جے پی چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں جانے پر ابھی تک ان کا قدم واضح طور پر سامنے نہیں آیا ہے ۔ تاہم ان کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے سامنے آکر یہ ضرور کہا کہ راجیہ سبھا سیٹ چھوڑنے کا مطلب ہی بی جے پی چھوڑ دینا ہے ۔ بہر حال  سدھو کے اگلے قدم کا سب کو انتظار ہے ۔
      First published: