உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عام آدمی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے نوجوت سنگھ سدھو ، آواز پنجاب سے کریں گے نئی اننگز کا آغاز

    بھارتیہ جنتا پارٹی کو چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں نئی ​​سیاسی اننگز کا امکان فلاپ ہونے کے بعد امرتسر سے سابق ممبر پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو نے کچھ دیگر لیڈروں کے ساتھ مل کر ایک نیا محاذ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      چندی گڑھ : بھارتیہ جنتا پارٹی کو چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں نئی ​​سیاسی اننگز کا امکان فلاپ ہونے کے بعد امرتسر سے سابق ممبر پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو نے کچھ دیگر لیڈروں کے ساتھ مل کر ایک نیا محاذ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اکالی دل سے نکالے گئے پرگٹ سنگھ کے ساتھ مل کر سدھو پنجاب میں ایک نیا فرنٹ کھڑا کر رہے ہیں۔ اس نئے فرنٹ کا نام آواز پنجاب ہوگا۔
      سابق ممبر پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ہونے کے کئی دن بعد سدھو کی اہلیہ اور بی جے پی کی ممبر اسمبلی ڈاکٹر نوجوت کور سدھو نے بدھ کو عام آدمی پارٹی کی دہلی قیادت پر نشانہ سادھا تھا اور لیڈروں کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا تھا۔
      نوجوت کور سدھو نے اسمبلی انتخابات سے قبل پردیش کی سیاست میں نئی بساط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممبر اسمبلی پرگٹ سنگھ، بنس بندھو، کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی رمنجيت جیسے 'اچھے لوگ ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر آتے ہیں ، تو سدھو جوڑا وہاں مضبوطی سے کھڑا نظر آئے گا۔
      First published: