உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا ختم ہوگا پنجاب کانگریس کا بحران؟ سدھو دہلی طلب، وینوگوپال اور راوت سے کریں گے ملاقات

    کیا ختم ہوگا پنجاب کانگریس کا بحران؟ سدھو دہلی طلب، وینوگوپال اور راوت سے کریں گے ملاقات

    کیا ختم ہوگا پنجاب کانگریس کا بحران؟ سدھو دہلی طلب، وینوگوپال اور راوت سے کریں گے ملاقات

    Punjab Congress Drama : ہریش راوت نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو 14 اکتوبر کو شام 6 بجے یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں وینوگوپال جی کے دفتر میں مجھ سے اور وینوگوپال جی سے ملاقات کریں گے اور پنجاب کانگریس سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے پارٹی کے ریاستی کانگریس میں ہنگامے کے ذمہ دار خیال کیے جانے والے پارٹی کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو جمعرات کو یہاں تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور سینئر لیڈر ہریش راوت سے یہاں ملاقات کریں گے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پنجاب کے انچارج ہریش راوت نے منگل کے روز بتایا کہ سدھو کو دہلی بلایا گیا ہے۔ وہ جمعرات کے روز وینوگوپال اور ان کے ساتھ پنجاب کی موجودہ صورتحال اور کانگریس کی طاقت کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

      ہریش راوت نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو 14 اکتوبر کو شام 6 بجے یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں وینوگوپال جی کے دفتر میں مجھ سے اور وینوگوپال جی سے ملاقات کریں گے اور پنجاب کانگریس سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

      نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے ساتھ اپنے تنازع کی وجہ سے کافی عرصے سے سرخیوں میں ہیں ۔ کیپٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سدھو کی وجہ سے ہی انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا اور کانگریس کی قیادت نے چرنجیت سنگھ چنی کو ان کی جگہ وزیر اعلیٰ بنا دیا ہے۔ لیکن فی الحال ایسی خبریں بھی آرہی ہیں کہ نئے وزیر اعلی کے ساتھ بھی سدھو کی رسہ کشی جاری ہے۔

      پنجاب کانگریس میں تنازعہ کی سب سے بڑی وجہ سمجھے جانے والے نوجوت سدھو نے چند روز پہلے ہی ریاستی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جسے اب تک منظور نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی وجہ سے وزیراعلیٰ بھی بدلا گیا لیکن سدھو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اب بھی ناراض ہیں اور وہ نئے وزیراعلیٰ سے بھی نہیں مل رہے ہیں۔ اسی بدلے ہوئے ماحول میں کانگریس نے انہیں دہلی طلب کیا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ چونکہ اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، پارٹی اب انہیں پرسکون رہنے کی وارننگ دے سکتی ہے۔

      وہیں کیپٹن امریندر نے سدھو کو پنجاب کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک ناقابل بھروسہ آدمی ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: