ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی سے نوجوت سنگھ سدھو کی ملاقات ، جلد کریں گے پارٹی جوائن کرنے کا اعلان

نوجوت سنگھ سدھو نے آج شام کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے تقریبا آدھے گھنٹے تک ملاقات کی، جس کے بعد ان کے کانگریس میں جلد شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jan 12, 2017 11:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راہل گاندھی سے نوجوت سنگھ سدھو کی ملاقات ، جلد کریں گے پارٹی جوائن کرنے کا اعلان
نوجوت سنگھ سدھو نے آج شام کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے تقریبا آدھے گھنٹے تک ملاقات کی، جس کے بعد ان کے کانگریس میں جلد شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے

نئی دہلی : نوجوت سنگھ سدھو نے آج شام کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے تقریبا آدھے گھنٹے تک ملاقات کی، جس کے بعد ان کے کانگریس میں جلد شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے۔

ملاقات کے دوران نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سدھو کے کانگریس میں شامل ہونے کی کافی طویل عرصے سے قیاس آرائی کی جارہی ہے ۔ کیونکہ ان کی بیوی نوجوت کور سدھو پہلے ہی کانگریس کا دامن تھام چکی ہیں۔نوجوت کور پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ راہل گاندھی کی ہندوستان واپسی کے بعد ان سے ملاقات کے بعد سدھو کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔ سدھو امرتسر ایسٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

کیپٹن امریندر سنگھ پہلے ہی کہہ چکے ہیں امرتسر سیٹ سدھو اور ان کی اہلیہ کے لئے رکھی گئی ہے ، جو ان میں سے اس سیٹ پر لڑنا چاہے لڑ سکتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ امریندر یہ بھی اعلان کرچکے ہیں کہ جلد ہی سدھو کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔

First published: Jan 12, 2017 11:33 PM IST