نئی دہلی۔ نوجوت سنگھ سدھو کے راجیہ سبھا سیٹ سے استعفی دینے کے ایک دن بعد ان کی بیوی نوجوت کور سدھو نے سامنے آکر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ نوجوت کور نے کہا کہ اگر سدھو نے پارلیمانی سیٹ سے استعفی دے دیا ہے تو اس کا صاف مطلب سمجھ لینا چاہیے کہ انہوں نے پارٹی بھی چھوڑ دی ہے۔ سدھو کی بیوی نے ان کے استعفی کے پیچھے کوئی واضح وجہ تو نہیں بتائی لیکن اتنا ضرور کہا کہ سدھو چاہتے ہیں کہ بی جے پی پنجاب میں اکالی دل سے الگ ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ سدھو اب پنجاب کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں ریاست سے باہر رکھنے کا کوئی مطلب نہیں تھا۔ عوام جس پارٹی کو منتخب کرے گی وہ اس کے ساتھ خدمت کریں گے، قیادت سے مطلب نہیں ہے۔ بی جے پی میں اپنی پوزیشن کے بارے میں نوجوت نے کہا کہ انہوں نے پارٹی سے استعفی نہیں دیا ہے، وہ اب بھی اپنے علاقے میں کام کر رہی ہیں۔
وہیں، پنجاب بی جے پی صدر وجے سانپلا نے الگ بیان دے کر شک وشبہ کو اور بڑھا دیا ہے۔ سانپلا نے کہا کہ سدھو اب بھی بی جے پی کے رکن ہیں۔ انہوں نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ وہ سدھو کے بی جے پی چھوڑ نے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ سانپلا نے کیجریوال پر کہا کہ کسی کو انہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔