ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

این سی ای آر ٹی نے گجرات فسادات کے باب سے ہٹایا ' اینٹی مسلم' لفظ

این سی ای آر ٹی کی بارہویں کلاس کی کتاب کے پچھلے ایڈیشن میں 2002 کے گجرات فسادات کے لئے "اینٹی مسلم" لفظ کا استعمال کیا جاتا تھا۔ تاہم، اب اس کی جگہ پر "گجرات فسادات" کے طور پر پڑھا جائے گا۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
این سی ای آر ٹی نے گجرات فسادات کے باب سے ہٹایا ' اینٹی مسلم' لفظ
این سی ای آر ٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کتابوں کو چھاپنے کے لئے جو منظور شدہ نصاب ہے اس میں اینٹی مسلم لفظ استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

نئی دہلی۔ این سی ای آر ٹی کی بارہویں کلاس کی کتاب کے پچھلے ایڈیشن میں 2002 کے گجرات فسادات کے لئے "اینٹی مسلم" لفظ کا استعمال کیا جاتا تھا۔ تاہم، اب اس کی جگہ پر "گجرات فسادات" کے طور پر پڑھا جائے گا۔ 'ہندوستانی سیاست کے حالیہ واقعات' کے عنوان والی درسی کتاب کا ترمیم شدہ ایڈیشن اگلے ہفتہ مارکیٹ میں آ جائے گا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق، این سی ای آر ٹی نے "آزادی کے بعد سے ہندوستان میں سیاست" (صفحہ 187) کے باب میں تبدیلی کی ہے جبکہ اسی باب کے اسی پیراگراف میں 1984 کے فسادات کو 'اینٹی سکھ' لکھا گیا ہے۔


ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پیراگراف کے پہلے جملہ سے " اینٹی مسلم " لفظ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ پہلے اس پیراگراف میں لکھا گیا تھا "فروری۔ مارچ 2002 میں بڑے پیمانہ پر مسلمانوں کے خلاف تشدد ہوا"۔ اب لکھا گیا ہے "فروری۔ مارچ 2002 میں گجرات میں بڑے پیمانہ پر تشدد ہوا۔" یہ تبدیلی یوپی اے کے دور میں 2007 میں شائع کتاب میں کی گئی ہے۔


این سی ای آر ٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کتابوں کو چھاپنے کے لئے جو منظور شدہ نصاب ہے اس میں اینٹی مسلم لفظ استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ نصاب میں براہ راست طور پر 'گجرات فسادات' لفظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ جب ہم نے کتاب کو اپ ڈیٹ کرنے کی شروعات کی تو ہمیں اس کے بارے میں بتایا گیا اس لئے ہم نے اس کو بدل کر گجرات فسادات کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ سی بی ایس ای اور این سی ای آر ٹی کے نمائندوں کی کورس جائزہ کمیٹی کے دوران کیا گیا۔


وہیں، انڈین ایکسپریس کے مطابق، یہ فیصلہ این سی ای آر ٹی کی طرف سے ٹیکسٹ بک ریویو کے دوران لیا گیا۔ این سی ای آر ٹی ایک خودمختار ادارہ ہے جو فروغ انسانی وسائل کی وزارت کو مشورے دیتی ہے۔ یہ مشورہ گزشتہ سال سی بی ایس ای کی طرف سے بھی دیا گیا تھا۔

First published: Mar 24, 2018 01:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading