உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    NCPCR: دمکا میں دو نابالغ لڑکیوں کی موت کی تحقیقات کیلئے NCPCR کی ٹیم پہنچےگی جھارکھنڈ

    ''ہم اسے انصاف دلائیں گے۔""

    ''ہم اسے انصاف دلائیں گے۔""

    دمکا کے واقعات نے جھارکھنڈ میں ایک سیاسی ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اس دوران چیف منسٹر ہیمنت سورین (Hemant Soren) نے زور دے کر کہا کہ ملزمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Hyderabad | Jammu | Koloriang
    • Share this:
      نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (NCPCR) کے سربراہ پرینک کانونگو نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ میں نابالغ لڑکیوں کے خلاف جرائم کے پے در پے واقعات نہایت ہی خطرناک ہیں اور ان کی ٹیم ریاست کا جائزہ لینے کے لیے جھارکھنڈ کا دورہ کرے گی۔ پرینک کانونگو نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم پیر یعنی آج ریاست کے دورے کے دوران پولیس افسران سے ملاقات کریں گے تاکہ دمکا میں نوعمر لڑکیوں کی موت کے دو حالیہ واقعات کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں۔

      کانونگو نے پہلے جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری اور ریاستی حکومت کے دیگر عہدیداروں کو لکھا تھا کہ وہ 23 اگست کے واقعہ کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے دمکا کا دورہ کریں گے۔ بعد میں انھوں کہا کہ وہ دوسرے معاملے کی بھی جانچ کریں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ کمیشن کو دمکا کے مفصل تھانہ علاقے میں ایک شخص کے ذریعہ ایک نابالغ قبائلی لڑکی کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے ایک اور واقعے کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ اس طرح کے واقعات تشویشناک ہیں۔

      ایک 14 سالہ قبائلی لڑکی کا مبینہ طور پر ایک شخص نے شادی کے بہانے جنسی استحصال کیا، وہ جمعہ کے روز دمکا میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی، اس کی ماں نے دعویٰ کیا کہ اس کی عصمت دری کر کے اسے قتل کیا گیا۔ جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے کچھ دن پہلے 23 اگست کو ایک 16 سالہ لڑکی کو ایک شخص نے آگ لگا دی تھی۔ ان دونوں لڑکیوں نے پانچ دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دی۔ اس معاملے میں اب تک کم از کم دو گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔

      دمکا کے واقعات نے جھارکھنڈ میں ایک سیاسی ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اس دوران چیف منسٹر ہیمنت سورین (Hemant Soren) نے زور دے کر کہا کہ ملزمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بی جے پی کے بابولال مرانڈی نے ایک ٹویٹ کے ساتھ ان پر حملہ کیا جس میں کہا گیا کہ آپ اور آپ کی پولیس جو کچھ بھی چھپائے، ہم اسے انصاف دلائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      Relationship:نئے لوگوں سے دوستی کرنے کیلئے ایسے شروع کریں بات چیت، ہر کوئی ہوجائے گا متاثر

      ڈمکا کے واقعات نے جھارکھنڈ میں ایک سیاسی ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اس دوران چیف منسٹر ہیمنت سورین (Hemant Soren) نے زور دے کر کہا کہ ملزمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بی جے پی کے بابولال مرانڈی نے ایک ٹویٹ کے ساتھ ان پر حملہ کیا جس میں کہا گیا کہ آپ اور آپ کی پولیس جو کچھ بھی چھپائے، ہم اسے انصاف دلائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      Mohali fair: موہالی میلے میں ہر جگہ خوف ہی خوف! جوئرائیڈ ہوا تباہ، 5 بچوں سمیت 10 افراد زخمی

      این سی پی سی آر کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ٹیم اس لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات کرے گی جو مبینہ طور پر آگ لگنے کے بعد جھلس کر ہلاک ہوگئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری سربراہی میں ٹیم پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کے علاوہ مقدمات کو سنبھالنے والے ڈپٹی کمشنر اور سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: