نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹرڈاکٹرشیخ عقیل احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت اردوزبان کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے اوراردو کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ یہ بات اردوکونسل کی جاری کردہ ریلیزمیں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ کونسل کا ابتدائی بجٹ 84 لاکھ روپئے پرمحیط تھا، جوبتدریج بڑھ کرآنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے دورِاقتدارمیں کروڑوں تک پہنچ گیا۔ انھیں کے دوراقتدارمیں کونسل کی نئی عمارت بھی وجود میں آئی۔ حکومت ہند کی جانب سے 2009 سے 2014 کے لئے جوگرانٹ مختص کی گئی، وہ 176.48 کروڑپرمشتمل تھی جب کہ سال 2014 تا 2019 کے لئے وزیراعظم ہند نریندرمودی کے دورِاقتدارمیں یہ رقم بڑھ کر332.16 کروڑہوگئی۔
انھوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ نریندرمودی حکومت میں کونسل کے بجٹ میں 88 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹرشیخ عقیل احمد نے کہا کہ قومی اردوکونسل کے تاسیسی مقاصد میں اردوزبان و ادب کا فروغ اورنئے امکانات کی تلاش شامل ہےاورقومی کونسل اپنے تاسیسی مقاصد کو پورا کرنے کے لئے بھرپورکوشش کررہی ہے۔
ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے یہ بھی امید ظاہرکی کہ کونسل جلد ہی فروغ اردو کے لئے نئی نئی اسکیمیں وضع کرے گی اوریہ بھی کوشش کرے گی کہ ہندوستان کے طول وعرض میں عملی طورپرفروغ اردو کی کوششیں تیزسے تیزترکی جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اردوکی بہت سی انجمنیں، ادارے اوراکیڈمیاں بھی فروغ اردو کے لئے کونسل سے اشتراک اورتعاون کی خواہاں ہیں اورجلد ہی اس سلسلہ میں ایک مضبوط لائحہ عمل تیارکیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
اردوزبان وادب کوپرائمری سطح پررائج کیا جانا بے حد ضروری: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
یہ بھی پڑھیں:
کوئی اور نہیں ہم خود اردو کے دشمن ہیں: پروفیسر ارتضی کریم سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔