نئی دہلی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ہندستان کے علاوہ بیرون ملک عالمی اردو کانفرنس کے انعقاد کے منصوبہ پر قومی کونسل نے قدم آگے بڑھا دیے ہیں ۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو پہلی بیرون ملک عالمی اردو کانفرنس تہران میں ہوسکتی ہے۔ایرانی ادب اور ترجمہ کے میدان میں تحقیقی کام کرنے بیدل فاﺅنڈیشن کا وفد ہندستان کے دورہ پر ہے۔ وفد میں بیدل فاﺅنڈیشن کے علاوہ کئی دیگر ایرانی اداروں کے افراد بھی شامل ہیں ۔ یہ وفد قومی کونسل کی دعوت پر فروغ اردو بھون آیا ہے۔ اردو بھون میں گفتگو کا کلیدی ایجنڈا تو بیرون ملک ہونے والی عالمی اردو کانفرنس تھا تاہم لغت نگاری، فن خطاطی اورایجوکیشن ایکسچینج جیسے کئی دوسرے میدانوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ۔
کونسل کی جانب سے وفد ارکان کو فارسی نصاب کی کتابیں اور خطاطی کے نمونے ہدیہ کئے گئے تاہم فارسی اردو لغت اور اردوفارسی لغت کو لے کر کونسل اور ایرانی وفد کے ارکان نے کافی زیادہ دلچسپی دکھائی۔ اس موقع پر وفد نے کونسل کے کاموں کو لے کر خوشی کا اظہار کیا ۔ تبادلہ خیال میں اتفاق کیا گیا کہ بیدل فاﺅنڈیشن عالمی اردو کانفرنس اور دوسرے میدان میں تعاون کو لے کر ایک تجویز کونسل کو بھیجے گا جبکہ کونسل حکومت ہند سے ہری جھنڈی لے کر ایم او یو کی جانب قدم بڑھائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔