قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا مختلف یونیورسٹیوں کی کتابوں کو آن لائن کرنے کا فیصلہ
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) جلد ہی مختلف یونیورسٹیوں کی کتابوں کو آن لائن کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ اردو میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے سامنے کتابوں کا مسئلہ نہ ہو۔
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) جلد ہی مختلف یونیورسٹیوں کی کتابوں کو آن لائن کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ اردو میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے سامنے کتابوں کا مسئلہ نہ ہو۔
نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) جلد ہی مختلف یونیورسٹیوں کی کتابوں کو آن لائن کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ اردو میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے سامنے کتابوں کا مسئلہ نہ ہو۔ کونسل کے چیئرمین ارتضیٰ کریم نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ مختلف یونیورسٹیوں کی کتابوں کو بھی ’ای۔کتاب‘ ایپ پر آن لائن کرنے کا منصوبہ ہے۔ ’ای کتاب‘ کونسل کی جانب سے تیار کیا گیا ایک ایپ ہے۔ اسے ہفتہ کے روز لانچ کیا گیا تھا اور اس پر کونسل کی جانب سے شائع شدہ ڈیرہ ہزار سے زائد کتابیں ’اِی پَب فارمیٹ‘ میں مفت دستیاب کی گئی ہیں۔
مسٹر ارتضیٰ کریم نے کہاکہ اس کے علاوہ دیگر ناشروں سے بھی بات چیت ہو رہی ہے کہ اردو کے کتابوں کی سافٹ کاپی اگر فراہم کرا دی جائے تو انہیں بھی ای کتاب سے جوڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل کا مقصد اردو کے قارئین کے لئے زیادہ سے مواد ایک کلک پر دستیاب کرانے کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ جلد ہی پرانی کتابوں کی ای۔لائبریری تیار کرکے اسے ای۔کتاب سے منسلک کردیا جائے گا۔ پرانی کتابوں کی اسکین کی ہوئی کاپی فراہم ہوگی۔ اس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔