உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وی کے سنگھ معاملہ:این سی ایس سی نے بسی کو کارروائی رپورٹ کے ساتھ دو نومبر کو طلب کیا

    نئی دہلی۔ در ج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن (این سی ایس سی )نے آج دہلی کے پولیس کمشنر کو حکم دیا کہ وہ دو نومبر کو کمیشن کے سامنے حاضر ہوکر بتائیں کہ مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے ’کتا والے بیان‘ کے سلسلے میں ان کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ در ج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن (این سی ایس سی )نے آج دہلی کے پولیس کمشنر کو حکم دیا کہ وہ دو نومبر کو کمیشن کے سامنے حاضر ہوکر بتائیں کہ مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے ’کتا والے بیان‘ کے سلسلے میں ان کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔

      کمیشن نے دہلی پولیس کو مسٹر وی کے سنگھ کے خلاف ایس سی /ایس سی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم بھی دیا۔ خیال رہے کہ فریدآبا دمیں دو دلت بچوں کے زندہ جلادینے کے واقعہ کو کتا کو پتھر مارنے سے موازنہ کرنے پر ملک بھر میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔

      کمیشن کے نائب چئیرمین مسٹر راج کمار ورکا نے کہا کہ کمیشن نے مسٹر بسی سے کہا کہ وہ دو نومبر کو تفصیلی رپورٹ کے ساتھ آئیں اور بتائیں کہ پولیس نے مسٹر سنگھ کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی ہے۔ ہم نے انہیں مسٹر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر در ج کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔

      خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی نے کل مسٹر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی اور این سی ایس سی کو ایک میمورنڈم بھی دیا تھا۔

      First published: