نئی دہلی : قومی خواتین کمیشن کی صدر للتا كمارمنگلم نے کہا کہ کمیشن سپریم کورٹ میں دہرادون کی رہنے والی سائرہ بانو کے اس مقدمے کی حمایت کرے گا ، جس میں اس نے تین طلاق کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ سپریم کورٹ حال ہی میں 35 سال کی بانو کی اس عرضی پر سماعت کے لئے تیار ہوا ہے ، جس میں مسلم پرسنل قانون میں زبانی طور پر اور یک طرفہ طلاق کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
كمارمنگلم نے کہا کہ قومی خواتین کمیشن پہلے ہی اس مقدمے کا حصہ ہے ۔ ہم اس ماہ سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کریں گے ۔ ہم اس مطالبے کی 200 فیصد حمایت کرتے ہیں ۔ جو بھی بن پڑے گا، ہم کریں گے ۔
كمارمنگلم بھارتیہ مسلم خواتین آندولن کی اس درخواست پر بول رہی تھی ، جس میں کمیشن سے تین طلاق پر پابندی کی حمایت کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ آندولن کا کہنا ہے کہ تین طلاق کی یہ رسم غیر قرآنی ہے ۔ آندولن نے قومی خواتین کمیشن کی صدر کو خط لکھ کر کہا تھا کہ اس نے اپنی مہم کی حمایت میں 50000 دستخط کروا لئے ہیں اور ریاستی خواتین کمیشن کی حمایت حاصل کرنے کے لئے یہ خط لکھا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے بھارتیہ مسلم خواتین آندولن آر ایس ایس سے وابستہ ایک تنظیم ہے اور یہ تنظیم عرصہ دراز سے تین طلاق اور مختلف دیگر مسلم امور کے سلسلہ میں تحریک چلاتی رہتی ہے اور سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکٹھاتی رہتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔