ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سبھاش چندر بوس سے منسلک فائلوں کے کھلنے سے بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی:این ڈی تیواری

بریلی:اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور آندھرا پردیش کے سابق گورنر نارائن دت تیواری نے کہا ہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی فائلوں کے کھلنے سے بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی

  • UNI
  • Last Updated: Oct 16, 2015 01:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سبھاش چندر بوس سے منسلک فائلوں کے کھلنے سے بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی:این ڈی تیواری
بریلی:اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور آندھرا پردیش کے سابق گورنر نارائن دت تیواری نے کہا ہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی فائلوں کے کھلنے سے بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی

بریلی:اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور آندھرا پردیش کے سابق گورنر نارائن دت تیواری نے کہا ہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی فائلوں کے کھلنے سے بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی لیکن ان کے بارے میں جوتاثر قائم ہیں ان میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئے گی۔


مسٹر تیواری نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے سلسلے میں جاری بحث کے دوران ان فائلوں کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے۔ اس سے بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی لیکن نیتا جی کے بارے میں تاثر نہیں بدلے گی۔ انہوں نے نیتا جی سبھاش چندر بوس سے منسلک فائلوں کو عوامی طور پر سامنے لانے کو بہتر بتایا۔ انہوں نے کہا کہ گائے کو سیاسی مسئلہ بنانا غلط ہے۔وہ گائے کی پوجا کرتے ہیں۔ بھینس کا دودھ پیتے ہیں اس لئے بھینس کا بھی ان کی نظر میں احترام ہے۔ ملک میں گائے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔


دادری سانحہ پر جس طرح سیاست ہو رہی ہے، وہ بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد گائے کا احترام کرنے اور جانوروں کا خیال رکھے۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں۔ نارائن دت تیواری کے بیٹے اور ریاستی حکومت میں ٹرانسپورٹ محکمہ کے مشیر روہت شیکھر نے کہا کہ جلد ہی 15 بس اڈوں کو عالمی معیار کا بنایا جائے گا۔

First published: Oct 16, 2015 01:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading