உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ پر این ڈی اے وزرا کی اہم ملاقات، ملا یہ منتر

    نئی دہلی۔ قومی جمہوری اتحاد حکومت کے وزرا جنوری سے پورے ملک میں جا کر پارلیمنٹ میں کام کاج روکنے کے اپوزیشن کے طور طریقوں کے بارے میں لوگوں کو بتائیں گے جن کی وجہ سے بہت سے بل زیرالتوا ہیں۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ قومی جمہوری اتحاد حکومت کے وزرا جنوری سے پورے ملک میں جا کر پارلیمنٹ میں کام کاج روکنے کے اپوزیشن کے طور طریقوں کے بارے میں لوگوں کو بتائیں گے جن کی وجہ سے بہت سے بل زیرالتوا ہیں۔ وہ لوگوں کو بتائیں گے کہ حکومت غریبوں کے لئے کیا کیا کام کر رہی ہے اور کیا کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر کابینہ کے اجلاس میں وزراء سے کہا کہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے، اسے لے کر پرامید رہیں اور اپوزیشن کے حملوں سے متاثر نہیں ہوں جو جھوٹ پر مبنی مہم چلا رہا ہے۔

      تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری ملاقات میں وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کے ساتھیوں سے حکومت کے کام کاج کے بارے میں پیغام لوگوں تک پہنچانے اور ان سے بہتر تعلقات بنائے رکھنے کا چیلنج قبول کرنے کو کہا۔ تفصیلی منصوبہ بندی بعد میں تیار کی جائے گی لیکن وزراء سے جنوری کے دوسرے ہفتے سے پارلیمانی علاقوں میں دورے شروع کرنے اور ان کے لئے مقرر علاقوں میں کم سے کم 30 منٹ گزارنے کو کہا گیا ہے۔

      وزیر اعظم نے وزراء سے ان کے محکموں کے کام کاج کا وقت وقت پر جائزہ لینے کو کہا اور کام کاج کی کارکردگی میں اضافہ اور حکومت کی شبیہ بہتر کرنے کے لئے نئے نئے خیالات کو لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مودی کی رائے تھی کہ مرکزی حکومت کے منصوبوں کے لئے بجٹ تیار کرنے میں لوگوں کی شراکت داری بڑھانی چاہئے اور ایسا نہیں ہو کہ مالی سال ختم ہونے کے دہانے پر آنے پر بجٹ خرچ کرنے کو لے کر گہما گہمی کی حالت بنے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر وزیر دو پارلیمانی علاقوں کا دورہ کریں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے حکومت نے عام آدمی کے مفاد میں کیا فیصلے لئے ہیں۔
      First published: