உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بجٹ اجلاس : ہنگامہ کی نذر ہونے والے دنوں کی تنخواہ نہیں لیں گے این ڈی اے کی ممبران پارلیمنٹ 

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے رکن پارلیمان بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ کے 23دن کی تنخواہ اور بھتے نہیں لیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے رکن پارلیمان بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ کے 23دن کی تنخواہ اور بھتے نہیں لیں گے۔ پارلیمانی ا مور کے وزیر اننت کمار نے آج یہاں بتایا کہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں کام کاج نہ ہوپانے کی وجہ سے 23دن کی تنخواہ اور بھتے نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
      مسٹر کمار نے کہاکہ یہ تنخواہ اور بھتے عوام کی خدمت کرنے کیلئے دئے جاتے ہیں چونکہ ہم کام نہیں کرپارہے ہیں ، اس لئے ہمیں عوام کا پیسہ لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کی غیرجمہوری سیاست کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کام کاج نہیں ہوپارہا ہے۔مسٹر کمار نے کہاکہ ہم ہر مسئلہ پر بحث کے لئے تیار ہیں لیکن وہ (کانگریس) دونوں ایوانوں میں کام کاج نہیں ہونے دے رہے ہیں۔
      خیال رہے کہ پانچ مارچ کو شروع ہوئے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلہ میں ایک بھی دن کوئی کام کاج نہیں ہوسکا ہے اور کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن جماعتیں الگ الگ معاملات پر کارروائی میں رخنہ ڈالتی رہی ہیں۔
      First published: