اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: این ڈی ایم سی

    سنیچر کو میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ کارپوریشن تاریخی رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرکے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھناچاہتا ہے۔

    سنیچر کو میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ کارپوریشن تاریخی رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرکے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھناچاہتا ہے۔

    سنیچر کو میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ کارپوریشن تاریخی رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرکے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھناچاہتا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر آدیش گپتا نے کہا کہ رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا اور اس طرح کی کوئی تجویز کاپوریشن کے زیرغور نہیں ہے۔ سنیچر کو میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ کارپوریشن تاریخی رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرکے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھناچاہتا ہے اور اس طرح کی تجویز پر کارپوریشن کی 30اگست کو ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
      گپتا نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔


      انہوں نے کہاکہ رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا اور اس کا نام نہیں بدلا جائے گا۔ خیال رہے کہ صبح اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن سے وابستہ بی جے پی کے لیڈر رام لیلا میدان کا نام ’اٹل رام لیلا‘ میدان رکھنے کی سوچ رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ 30اگست کو ہونے والی ایوان کی میٹنگ میں کیا جاسکتا ہے۔


      دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرنے کی مبینہ تجویز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رام لیلا میدان وغیرہ کے نام تبدیل کرکے اٹل جی کے نام پر رکھنے سے ووٹ نہیں ملیں گے ۔ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کو اب اپنے وزیراعظم نریندر مودی کا نام بدل دینا چاہئے۔ اس سے شاید کچھ ووٹ مل جائیں کیونکہ اب ان کے نام پر تو لوگ ووٹ نہیں دے رہے ہیں۔


      بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے کہا کہ رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ انہو ں نے اس طرح کی کسی تجویز کی بات کو سرے سے خارج کردیا۔ تیواری نے کہا کہ بی جے پی کی بھگوان رام میں آستھا ہے اور پارٹی رام لیلا میدان کا نام تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہے۔


      First published: