ہوم » نیوز » No Category

نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کی نایاب پہل ، فقیروں اور کوڑا چننے والوں کو ٹوائلٹ کی صفائی کے کام میں لگایا جائے گا

نئی دہلی : نئی دہلی میونسپل کارپوریشن نے ایک نایاب پہل کرتے ہوئے فقیروں اور کوڑا چننے والوں کو قومی دارالحکومت میں ٹوائلٹ کی صفائی کے کام پر معمور کرنے انہیں بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 10, 2016 07:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کی نایاب پہل ، فقیروں اور کوڑا چننے والوں کو ٹوائلٹ کی صفائی کے کام میں لگایا جائے گا
نئی دہلی : نئی دہلی میونسپل کارپوریشن نے ایک نایاب پہل کرتے ہوئے فقیروں اور کوڑا چننے والوں کو قومی دارالحکومت میں ٹوائلٹ کی صفائی کے کام پر معمور کرنے انہیں بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی : نئی دہلی میونسپل کارپوریشن نے ایک نایاب پہل کرتے ہوئے فقیروں اور کوڑا چننے والوں کو قومی دارالحکومت میں ٹوائلٹ کی صفائی کے کام پر معمور کرنے انہیں بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


این ڈی ایم سی کی ماحولیاتی مینجمنٹ سروسز کمیٹی کے چےئرمین وجے پرکاش پانڈے نے کہا کہ ’’آتم نربھر (خود مختاری) اسکیم کے تحت نئی دہلی میونسپل کارپوریشن فقیروں اور کوڑا چننے والوں کے لئے کوآپریٹیو بنانے میں ادارہ جاری مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو بن جانے کے بعد انہیں الگ الگ ٹوائلٹ بلاکوں کی صفائی اور دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ کارپوریشن ایسے افراد کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر کوآپریٹیو بنانے کے لئے کام کررہی ہے اور ابتدا میں یہ کوآپریٹیو جھگی جھونپڑی  بستیوں میں بنائے جائیں گے۔ مسٹر پانڈے نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب رہتا ہے تو انہیں گھر گھر جاکر کوڑا جمع کرنے کا کام بھی دیا جائے گا۔

First published: Jan 10, 2016 07:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading